نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس  بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے: انوراگ ٹھاکر


کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس میں  دو بارہ لائق استعمال   بنائے جانے والے مواد شامل ہوں گے  اور یہ اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ان کھیلوں میں  کوئی چیز ضائع نہ ہو: کھیلوں کے وزیر کا بیان

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم  24 اپریل سے 3 مئی 2022 تک منعقد ہوں گے۔ سری ہری نٹراج  اوردوتی چند  سمیت  بہت سے اولمپک کھلاڑی ان  گیمس میں حصہ لیں گے

Posted On: 20 APR 2022 8:38PM by PIB Delhi

نوجوانوں  کے اور اور  کھیلوں  کے وزیر انوراگ  سنگھ ٹھاکر نے  کہا ہے کہ   کھیلو  انڈیا یونیورسٹی گیمس (کے آئی یو جی)  بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں مدد گارثابت ہوں گے۔ وہ آج نئی دہلی میں کرناٹک میں ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کے بارےمیں میڈیا کے افراد سے بات کررہے تھے۔ بات چیت کے دوران  کھیلوں کے محکمے کی سکریٹری  محترمہ   سجاتا چترویدی  ، ایس  کے آئی  کے ڈی جناب سندیپ پردھان اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔   یونیورسٹی گیمس  وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ایک ویژن ہے جنہوں نے  کھیلوں کے پہلے ایڈیشن میں شرکا سے خطاب کیا تھا اور  یونیورسٹی   کھیلوں کے بارے میں ذکر کیا تھا۔    یہ  گیمس  ان ایتھلیٹس کے لئے کافی ہمیت رکھتے ہیں جو  اولمپکس سمیت بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ    کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمس 2021  کھیلو انڈیا گیمس یونیورسٹی کا دوسرا ایڈیشن ہے جو   کھیلوں کے لئے میزبان  یونیورسٹی کی حیثیت سے  جین  ڈیمڈ یونیورسٹی کے ساتھ بنگلورو میں   منعقد ہوں  گے۔   یہ مقابلہ  جس کا اہتمام  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت  کے  ساتھ کرناٹک کی سرکار کے ذریعہ کیا جارہا ہے    24 اپریل سے 3 مئی 2022 تک منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی  گیمس 2021 میں تقریباً  190 یونیورسٹی کے 3879  شرکا  شرکت کریں گے جو تقریباً سبھی 20 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے اور  وہ   257 طلائی تمغوں کے لئے ان  مقابلوں میں حصہ لیں گے۔   جس میں  ملاکھمبا اور یوگ آسناجیسے کھیل بھی شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ   کھیلوں میں  پہل کھیلو  انڈیا گرین گیمز بھی شامل ہیں۔  ان گیمس میں  دوبارہ  لائق  استعمال   بنائے جانے والے مواد شامل ہوں گےاور ا س بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ ان کھیلوں میں کوئی   چیز ضائع نہ ہو۔  اس کے علاوہ، گیمز کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کی گئی ہے جس میں گیمز کے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات ہوں گی جسے ایک کھلاڑی گیمز سے پہلے اور اس کے دوران استعمال کر سکتا ہے، اس طرح شرکاء کو ڈیجیٹل انڈیا اپروچ کے ساتھ سہولت فراہم کی جائے گی۔

سری ہری نٹراج اور دتی چند سمیت کئی اولمپینس ان کھیلوں میں حصہ لیں گے، اسی طرح بہت سےایسے بہت سے  کھلاڑی  بھی حصہ لیں گے  جو اولمپکس 2028 کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز یونیورسٹی کی سطح کے کھلاڑیوں کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مختلف کھیلوں کے لیے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی نگاہوں  میں  آنے کے لیے قومی سطح کا لانچ پیڈ فراہم کرنا ہے۔

یہ کھیل کود مقابلے ڈی ڈی  اور سونی - 6 پر او او ٹی   پلیٹ فارم سونی لائیو، کے ساتھ ساتھ اے آئی آر ، پرسار بھارتی، کھیلو انڈیا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پہلی بار ہے کہ این سے  ٖڈی اے  حصہ لینے والے ایتھلیٹوں تک معلومات، تعلیم اور مواصلات کو پھیلانے کے لیے ایک ایپ کا استعمال کرے گا تاکہ انہیں ڈوپنگ کے خطرے کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے۔

***************

ش ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-4503


(Release ID: 1818593) Visitor Counter : 145