وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب مودی نے گجرات کے داہود اور پنچ محل میں، 22000کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


’’ڈبل انجن سرکار قبائلی فرقوں اور خواتین کی بہبود کے لئے خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے‘‘

’’ہمیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ترقی کے سفر میں ہماری مائیں اور بیٹیاں پیچھے نہ رہ جائیں‘‘

’’لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ سے داہود میک اِن انڈیا مہم میں تعاون کرے گا‘‘

Posted On: 20 APR 2022 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍اپریل2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج داہود میں آدی جاتی مہا سمیلن میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے تقریباً 22000کروڑ روپے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے 1400کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے داہود ضلع شمالی خطہ علاقائی آبی سپلائی منصوبے کا بھی افتتاح کیا ، جو نرمدا ندی بیسن پر تقریباً 840کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔یہ داہود ضلع اور دیوگڑھ بریا شہر کے تقریباً 280 گاؤں کی پانی سپلائی کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے تقریباً 335کروڑ روپے کے داہود اسمارٹ سٹی کے پانچ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ان پروجیکٹوں میں اِنٹی گریٹیڈکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی)عمارت  ، اسٹارم واٹر ڈرینج سسٹم ، سیوریج ورکس، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم شامل ہے۔پردھان منتری  آواس یوجنا کے تحت پنچ محل اور داہود اضلاع کے 10,000قبائل کو 120 کروڑ روپے سے فائدہ پہنچایاگیا۔وزیر اعظم نے دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ 66کے وی گھوڑیا سب اسٹیشن، پنچایت ہاؤس، آنگن واڑی کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے داہود میں پیداواری اِکائی میں 9000 ایچ پی الیکٹرک لوکو موٹیو کی مینوفیکچرنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اِ س پروجیکٹ پر تقریباً 20,000کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔بھاپ انجنوں  کی معیادی اوور ہال کے لئے 1926میں قائم داہود ورکشاپ کے بنیادی ڈھانچہ میں اصلاحات کے ساتھ الیکٹرک لوکو موٹیو مینوفیکچرنگ اِکائی میں اَپ گریڈ کیا جائے گا۔اس سے 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر روزگار ملے گا۔وزیر اعظم نے تقریباً 550کروڑ روپے کے ریاستی سرکار کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اِس میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی آبی سپلائی سے متعلق تقریباً300کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔داہود اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 175کروڑ روپے، دودھی متی ریور پروجیکٹ سے متعلق کام اورگھوڑیا میں جی ای ٹی سی او سب اسٹیشن وغیرہ کے کام بھی شامل ہیں۔اس موقع پر مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو ، محترمہ درشنا جردوش، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل اورگجرات سرکار کے متعدد وزراء کے ساتھ دیگر لوگ موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مقامی قبائلی برادری کے ساتھ اپنے طویل جڑاؤ کو یاد کیااور انہیں ملک کی خدمت کے لئے متحرک کرنے کے لئے ان کے آشیرواد کو اس کا کریڈٹ دیا۔ انہوں نے ایک ایسے پس منظر کے لئے ان کی حمایت اور آشیرواد کو کریڈٹ دیا ، جہاں مرکز اور ریاست میں ڈبل انجن سرکار کے ذریعے قبائلی فرقوں اور خاص طور سے خواتین کے تمام مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا ہے، اُن میں سے ایک پینےکے پانی سے جڑی اسکیم ہے اور دوسرا داہود کو اسمارٹ سٹی سے جڑا پروجیکٹ ہے۔ اس سے خطے کی ماؤں اور بیٹیوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ داہود میک اِن انڈیا مہم میں تعاون دے گا، کیونکہ داہود میں پیداواری اِکائی میں 20ہزارکروڑ روپے کے 9000ایچ پی الیکٹرک لوکو موٹیو آرہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کیسے داہود کا ریلوے شعبہ مر رہا تھا، جب بہت پہلے وہ یہاں کے ملازمین کے گھروں کا دورہ کرنے آتے تھے۔انہوں نے خطے کے ریلوے ڈھانچے کو ازسر نو زندہ کرنے کا عہد لیا اورآج اس خواب کے پورا ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وسیع سرمایہ کاری سے علاقے کے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو تمام پہلوؤں سے جدید کیا جارہا ہے اور ایسے جدید لوکو موٹیو کی تعمیر

 

 

***********

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4484)



(Release ID: 1818471) Visitor Counter : 117