آئی ایف ایس سی اتھارٹی

آئی ایف ایس سی اے نے نیشنل انشورنس اکیڈمی(این آئی اے) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 20 APR 2022 11:10AM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی(آئی ایف ایس سی اے) نے بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز (آئی ایف ایس سیز) میں بیمہ کے شعبے میں صلاحیت سازی اور ہنر مند ٹیلنٹ پول فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کی غرض سے ، نیشنل انشورنس اکیڈمی( این آئی اے) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

آئی ایف ایس سی اے کا مقصد ایک مضبوط عالمی رابطہ تیار کرنا اور ہندوستانی معیشت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا اور ساتھ ہی علاقائی/عالمی سطح پر ایک بین الاقوامی مالیاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ بیمہ آئی ایف ایس سی  میں ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے، اور  این آئی اے  کے ساتھ مفاہمت نامہ بیمہ کے میدان میں صلاحیت کی ترقی میں بہت آگے جائیگا۔

نیشنل انشورنس اکیڈمی(این آئی اے) ایک پریمیم ادارہ ہے جو انشورنس انڈسٹری کو بہترین صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے وقف ہے۔ این آئی اے نصاب کو وضع کرنے اور اسے مسلسل اپ گریڈ کرنے اور ہندوستان میں بیمہ صنعت میں تربیتی پروگرام فراہم کرنے میں شامل رہا ہے تاکہ ہمیشہ متحرک رہنے والے بیمہ سیکٹر کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت، انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر(آئی ایف ایس سی) کے لیے مطلوبہ ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آئی ایف ایس سی انشورنس اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ، آئی ایف ایس سی اے نے انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (آئی آئی آئی) کے ساتھ پہلے ہی ایک مفاہمت نامے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

****************

(ش ح ۔ س ب۔رض )

U NO: 4466



(Release ID: 1818279) Visitor Counter : 157