قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ

دہشت گردی کے معاملات کی چھان بین سے متعلق کولمبو سیکورٹی کانکلیو کی غیر روایتی کانفرنس

Posted On: 19 APR 2022 4:40PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے معاملات کی چھان بین میں تجربات کے اشتراک سے متعلق کولمبو سیکورٹی کانکلیو کی غیر روایتی کانفرنس کا انعقاد 19 اپریل 2022 کو کیا۔ اس غیر روایتی کانفرنس میں ہندوستان، مالدیپ، ماریشس، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے پینلسٹوں اور شرکاء نے شرکت کی۔

یہ کانفرنس ان مصروفیت کی سرگرمیوں میں سے ایک تھی جن کی نشاندہی کولمبو سیکیورٹی کانکلیو کے 23-2022 کے لئے تعاون اور سرگرمیوں کے روڈ میپ میں کی گئی تھی جس سے رکن ممالک نے 9-10 مارچ 2022 کو مالدیپ میں ہونے والی 5ویں این ایس اے سطح کی میٹنگ میں اتفاق کیا تھا۔

 

شرکاء نے اپنے اپنے ممالک میں دہشت گردی سے متعلق مختلف درپیش آزمائشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اور دہشت گردی کے معاملات کی کارروائی، غیر ملکی جنگجوؤں سے نمٹنے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کے بارے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔ پینلسٹوں نے دہشت گردی اور بنیاد پرستی سے متعلق معاملات کی موثر چھان بین اور کارروائی کے لئےکولمبو سیکورٹی کانکلیو کے رکن اور مبصر ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

شرکاء نے ان مخصوص شعبوں کی نشاندہی کرنے پر اتفاق کیا جن میں کولمبو سیکورٹی کانکلیو کے تحت دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

 

 



(Release ID: 1818165) Visitor Counter : 137