اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے مرکزی وزیر نے اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کے بنیادی اخراجات (کیپیکس) اور قومی اسٹیل پالیسی کے اہداف کو حاصل کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا

Posted On: 19 APR 2022 4:27PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے مالی سال 22-2021 کے دوران اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کے بنیادی اخراجات (کیپیکس) اور جاری سال 23-2022 کے لیے کیپیکس اہداف کو حاصل کرنے کے لے اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔  سیل، این ایم ڈی سی،آر آئی این ایل،کے آئی او سی ایل، ایم او آئی ایل اور ایم ای سی او این جیسی اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کے اعلیٰ انتظامی ہدایت کاروں اور اسٹیل کی وزارت ے اعلیٰ افسران اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JFJQ.jpg

اسٹیل کے وزیر نے اسٹیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، پلانٹ کے پرانے آلات کو جدید بنانے اور مستقبل کی خاطر ماحولیاتی طور پر موثر ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بروقت بنیادی اخراجات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس طرح کے اخراجات ہندوستانی معیشت کو بھی طاقت فراہم کرتے ہیں۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ مالی سال22-2021 میں اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کے بنیادی اخراجات جہاں 10,038 کروڑ روپے تھے وہیں مالی سال  21-2020 میںیہ اخراجات 7266.70 کروڑ روپے تھے یعنی 38 فیصد کا اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JPG4.jpg

اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں  کے سلسلے میں مالی سال 23-2022 کے لئے بنیادی اخراجات کا  ہدف 1,3156.46 کروڑ روپے ہے۔ اسٹیل کے مرکزی وزیر نے مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر عمل داری اور سالانہ ہدف کے بروقت  کامیابی سے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ماہانہ بنیادی اخراجات کے منصوبوں پر عمل کریں اور پروجیکٹوں کی قریب سے نگرانی کریں۔ اسٹیل کی مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کے اعلیٰ انتطامی ہدایت کاروں نے یقین دلایا کہ مالی سال 23-2022 کے نشانہ بند بنیادی اخراجات پورے کر لئے جائیں گے۔

جائزہ کے دوران نیشنل اسٹیل پالیسی (این ایس پی ) 2017 کے تحتہندوستان میں عالمی سطح پر اسٹیل کی مسابقتی صنعت کی تشکیل کے رُخ پر مرکزی سرکاری زمرے کی صنعتوں کےمنصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

قومی اسٹیل پالیسی 2017 میں 300 ملین ٹن اسٹیل تیار کرنے کی صلاحیت اور 158 کلوگرام فی کس کھپت کا تصور کیا گیا ہے۔ عالمی وبا کے باوجود اسٹیل کے ہندوستانی شعبے نے سالانہ 154.27 میلین ٹن کی صلاحیت تک پہنچنے کے لئے گزشتہ پانچ برسوں میں سالانہ 16.29 میلین ٹن کی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے۔ موجودہ اندازے کی بنیاد پر حکومت کو یقین ہے کہ 31-2030 تک پیداواری صلاحیت سالانہ 300 میلین ٹن  تک پہنچ جائے گی۔زیادہ تر صلاحیت میں توسیع براؤن فیلڈ کے ذریعے ہوتی ہے اور 30-2025 سے کچھ گرین فیلڈ کی توسیع کا بھی امکان ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MY9G.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 4437


(Release ID: 1818155) Visitor Counter : 147