وزارت دفاع

سکریٹری دفاع نے گوا کے مورمگاو بندرگاہ پر ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی دو روزہ قومی سطح کی آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا افتتاح کیا

Posted On: 19 APR 2022 3:46PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 19 اپریل 2022 کو، مورمگاو بندرگاہ، گوا کے قریب ہندوستانی کوسٹ گارڈ (ICG) کے ذریعے منعقد کی جانے والی دو روزہ قومی سطح کی آلودگی سے نمٹنے کی مشق، 'NATPOLREX-VIII' کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ میرین سپل تیاری مشق کا افتتاح سیکرٹری دفاع نے وزارت ارضیاتی سائنسز کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن، ڈائریکٹر جنرل آئی سی جی جناب وی ایس پٹھانیا، ڈی جی ساؤتھ ایشیا کوآپریٹو انوائرنمنٹ پروگرام (ایس اے سی ای پی) ڈاکٹر محمد معصوم الرحمن اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، ہندوستان کا محکمہ موسمیات، ہندوستانی بحریہ اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، گوا کے مختلف سینیئر شخصیات کی موجودگی میں کیا۔ اس تقریب میں 50 ایجنسیوں کے 85 سے زائد شرکا شرکت کر رہے ہیں، جن میں 22 دوست بیرونی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 29 مبصرین اور سری لنکا اور بنگلہ دیش سے کوسٹ گارڈ کے دو جہاز شامل ہیں۔

NATPOLREX-VIII کا مقصد سمندری اخراج کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی تیاری اور ردعمل کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس کا مقصد ایس اے سی ای پی ایم او یو کے تحت قومی اور علاقائی سطحوں پر نیشنل آئل سپل ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان (NOSDCP) میں موجود طریقہ کار اور رہنما خطوط کی توثیق کرنا ہے جس کا ہندوستان ایک رکن ہے۔ مشق کے دوران، NOSDCP کے مختلف اجزا کو ہنگامی منصوبوں کی توثیق اور بہتر بنانے اور سمندر میں کسی بھی سمندری پھیلاؤ کی آفت سے نمٹنے کے لیے وسائل کی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لاگو کیا گیا۔

مشق کے دوران، ICG کے 13 جہاز اور 10 طیارے، ہندوستانی فضائیہ کا ایک C-131 طیارہ، SACEP کے رکن ممالک یعنی سری لنکا اور بنگلہ دیش کے دو جہاز اور او این جی سی کی طرف سے ایک آف شور سپلائی جہاز (OSV)، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے اثاثے اور مورمگاو پورٹ ٹرسٹ کے ٹگس نے کنٹینمنٹ اور سمندری سپل ریکوری، فائر فائٹنگ ڈرل، ریسکیو آپریشن، اور سطح اور ہوا میں تیل کے پھیلاؤ کو روکنے والے نظام کا مظاہرہ کیا۔

اس مشق کو ICG کے ذریعے مربوط کیا جا رہا ہے جس میں وسائلی ایجنسیاں اور اسٹیک ہولڈرز بشمول بندرگاہیں، تیل کو سنبھالنے والی ایجنسیاں، ساحلی ریاستیں/ مرکز زیر انتظام علاقے اور دیگر وسائل کی ایجنسیاں شامل ہیں۔ یہ مشق ایک دو روزہ پروگرام پر مشتمل ہے جس میں ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز، سمندری تیل اور ایچ این ایس سپل پر آلودگی کے ردعمل کی ورکشاپ اور اس کے بعد سمندر میں مشق شامل ہے، جس کا قومی اور بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں چیئرمین NOSDCP نے جائزہ لیا۔

NATPOLREX کے علاوہ، آئی سی جی 18 سے 29 اپریل، 2022 تک چنئی میں انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (IORA) کے رکن ممالک سمیت 18 ممالک کے 45 بین الاقوامی شرکا کے لیے میرین آئل رسپانس اور تیاری میں صلاحیت سازی کا پیشہ ورانہ تربیتی کورس منعقد کر رہا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4434



(Release ID: 1818097) Visitor Counter : 109