نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’سائی‘ (ایس اے آئی) نے منگولیا میں سینئر ایشیائی چمپئن شپ میں 30 پہلوانوں کی بھاگیداری کے لئے 1.28کروڑ روپے منظور کئے

Posted On: 18 APR 2022 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18؍اپریل2022:

ٹوکیو اولمپئن انشو ملک کا ماننا ہے کہ 19 اپریل سے منگولیا میں شروع ہورہی سینئر ایشیائی چمپئن شپ یقینی طور سے دولت مشترکہ کھیلوں اور ایشیائی کھیلوں سے پہلے ایک انتہائی ضروری مقابلہ ہے۔ فری اسٹائل اور گریکو-رومن زمروں میں مرد ٹیم کے کل 20 پہلوانوں کے علاوہ خاتون ٹیم کی 10 پہلوان بھی اس مقابلے میں حصہ لیں گی۔

سرکار کے طرف سے اِ ن دونوں ہی ٹیموں کے لئے کل ملاکر 1.28کروڑ روپے کی لاگت والے اس دورے کو منظوری دی گئی ہے۔اِ س سال کے درمیان میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں اور ایشیائی کھیلوں سے منگولیا میں منعقد کئے جارہے اس مقابلے کو ایک بہترین ایکسپوزر مقابلے کی شکل میں دیکھا جارہا ہے۔ دیگر پہلوانوں کے علاوہ ٹوکیو 2020 کے ایوارڈ فاتح روی دہیا  اور بجرنگ پونیا بھی منگولیا میں منعقد کئے جارہے اس مقابلے میں اپنا دم خم دکھائیں گے۔

انشو نے کہا’’میں مختلف بین الاقوامی کیمپوں  کا حصہ رہی ہوں اور لکھنؤ میں واقع سائی کے انتہائی اعلیٰ ترین مرکز میں یہ تمام علمی سطح کی سہولتیں پا کر مجھے بے حد خوشی ہورہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میں اِس سال سینئر ایشئن چمپئن شپ اور دولت مشترکہ کھیلوں و ایشیائی کھیلوں سے پہلے یہاں کیمپ لگانے کے لئے ہندوستانی کشتی فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں۔

انشو نے یہ بھی کہا کہ میں اور ہماری ٹیم کے تمام ساتھی مجوزہ ٹورنامنٹوں میں اپنی جانب سے بہترین  مظاہری کی امید کررہے ہیں۔

جہاں ایک طرف خاتون ٹیم سینئر ایشین چمپئن شپ سے پہلے سائی کے لکھنؤ تربیتی مرکز کا حصہ رہی ہے، وہیں دوسری طرف مرد پہلوان اس چمپئن شپ سے پہلے سائی کے علاقائی مرکز سونی پت کا حصے رہے ہیں۔

حصہ لینے والوں کی فہرست:

مرد ٹیم: فری اسٹائل-روی دہیا ، منگل کادیان، بجرنگ پونیا، نوین ، یش، گورو بالیان، دیپک پونیا، وکی، ستیہ ورت کادیان، انیرُدھ کمار، گریکو-رومن-ارجن ہلاکورکی، گیانیندر، نیرج، سچن سہراوت، وکاس، ساجن، ہرپریت سنگھ، سنیل کمار،روی، پریم۔

خاتون ٹیم: منیشا، سواتی شندے، سشما شوکین، انشو ملک، سریتا مور، منیشا، رادھیکا، سونیکا ہڈّا، نِکی، سودیش۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4403)


(Release ID: 1817888) Visitor Counter : 139