وزارت آیوش

وزیر اعظم کل جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کا افتتاح کریں گے


ماریشش کے وزیر اعظم اور عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل کی اس تقریب میں باوقار موجودگی رہے گی

آیوش کے وزیر نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لئے اپنے روایتی علم کا فائدہ اُٹھانے اور اُس کا دنیا کی خدمت میں استعمال کرنے کا مناسب وقت ہے

Posted On: 18 APR 2022 4:44PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت اور گجرات سرکار نے آج ہندوستان میں روایتی طب کے شعبے میں دو متعلقہ ترقیات پر صلاح و مشورہ کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن(جی سی ٹی ایم)کے اہم انعقاد اور عالمی آیوش سرمایہ کاری و اختراعاتی چوٹی اجلاس (جی  اےآئی آئی ایس)کا انعقاد شامل ہے۔دونوں پروگرام گجرات میں منعقد کئے جارہے ہیں اور ان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، ماریشش کے وزیر اعظم جناب پروند جگناتھ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گھیبریسس کی باوقار موجودگی رہے گی۔ ان دونوں پروگراموں میں سفیروں کی بھی باوقار شراکت داری زینت بڑھائے گی۔

ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن  دنیا میں اپنی طرح کا پہلا مرکز ہے، جس کا 19 اپریل 2022ء کو جام نگر میں افتتاح کیا جائے گا۔اس مرکز کا ہدف روایتی طب کی اہلیت کو تکنیکی پیش رفت اور شواہد پر مبنی تحقیق کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔جام نگر اس کے بنیاد کی شکل میں کام کرے گا اور نئے مرکز کا مقصد دنیا کو شامل کرنا اور اسے مستفید کرنا ہے۔ یہ مرکز چار اہم حکمت عملی پر مبنی شعبوں توجہ مرکوز کرے گا، جن میں شواہد اور تعلیم ، ڈاٹا اور تجزیہ ، استحکام اور اِکوٹی و اختراعات اور ٹیکنالوجی شامل ہے، تاکہ عالمی صحت میں روایتی علاج کا زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل ہو۔

عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعات چوٹی اجلاس 20 اپریل سے 22 اپریل 2022ء تک گاندھی نگر میں منعقد کیا جائے گا۔ اس  چوٹی اجلاس کا مقصد روایتی علاج کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانااور اختراعت کو فروغ دینا ہے۔یہ طویل مدتی ساجھیداری کو بڑھاوا دینے ، برآمدات کی حوصلہ افزائی کرنے اور ایک مستقل اِیکو سسٹم کو مضبوط کرنے کی ایک انوکھی کوشش ہے۔

مجوزہ پروگراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی جناب سربا نند سونووال نے کہا کہ دونوں پروگرام ہندوستان کی آیوش صنعت کے لئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعت چوٹی اجلاس ہندوستان کو آیورویدک اور ہربل مصنوعات کے لئے عالمی بازار بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ہم آج ایک سنہرے عہد کے دروازے پر کھڑے ہوئے ہیں، جہاں ہم اپنے روایتی علم کا پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس کا دنیا کی خدمت کرنے میں استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن ہندوستان کی عالمی صحت کے تئیں اعلیٰ عہد کی نمائندگی کرتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی اور قدیم علم کے موڑ پر کھڑے ہونے سے ہمارے سامنے ایک واحدراستہ آگے بڑھنے کا ہے۔

راجکوٹ میں منعقد پریس کانفرنس میں آیوش کے مرکزی وزیر  جناب سربا نند سونووال، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر شری منج پارا مہندر بھائی کالو بھائی، آیوش وزارت میں سیکریٹری جناب ویدیہ راجیس  کوٹیچاجیسے اہم مہمانوں نے ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن اور عالمی آیوش سرمایہ کاری و اختراعت چوٹی اجلاس (جی اے آئی آئی ایس)کی شروعات کی۔ انہوں نے آیوش وزارت اور ڈبلیو ایچ او کے مابین شراکت داری کی اہم خصوصیات کے بارے میں بھی بات کی اور کووڈ کے بعد کی دنیا میں روایتی طب کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اختراعت کی اہمیت پر زور دیا۔ اس اجلاس میں گجرات صحت کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب منوج اگروال بھی موجود تھے۔

جی سی ٹی ایم روایتی طب مصنوعات پر پالیسیاں اور معیار مقرر کرنا چاہتا ہے۔یہ ملکوں کو ایک وسیع ، محفوظ اور اعلیٰ معیار والے صحت نظام کی تعمیر کرنے میں بھی مدد کرے گا۔گلوبل عالمی آیوش  سرمایہ کاری اور اختراعت، چوٹی اجلاس، روایتی مصنوعات ، قدیم طریقہ علاج اور متعلقہ خدمات کا علمی مرکز بننے کے ہندوستان کی کوششوں کو حکمت عملی پر مبنی بنانے کی ایک اہم پہل ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                 (U: 4400)



(Release ID: 1817871) Visitor Counter : 112