سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بینک فلٹریشن استعمال کرتے ہوئے سینسر پر مبنی آبپاشی نظام ، پانی کی بچت اور کسان کی آمدنی میں اضافہ کرتا ہے
Posted On:
13 APR 2022 2:34PM by PIB Delhi
بینک فلٹریشن ٹکنا لوجی استعمال کرتے ہوئے اورگوا کے کورٹالم کے مقام پر ،نیوی لم اور نوتا جھیل کے نزدیک ،دریائے سال پر نصب ویب / موبائل ایپ کے ذریعہ، کنٹرول کئے جانے والے ،سینسر پر مبنی آبپاشی نظام نے علاقے میں پانی کے زیاں کو ختم کیا ہے اور کسانوں کے لئے آبپاشی کی ریموٹلی نگرانی کرنے کے لئے بھی سہل بنایاہے۔
رطوبت کی اقدار سینسروں کے ذریعہ صرف اس وقت پانی کے موٹر کو اسٹارٹ کرتے ہوئے فراہم کی جاتی ہیں جب پانی کی حقیقی طور پر ضرورت ہو اور وہ اسے اس وقت بند کردیتے ہیں ، جب رطوبت کی سطح زیادہ سے زیادہ اقدارتک پہنچ جاتی ہے۔ یہ عمل پانی کے کٹاؤ کو روکتا ہے اور پورے میدان میں مٹی کے معیار کو برقرار رکھتا ہے۔اس نظام نے وقت کی بچت کی ہے، خاص طور پر روزانہ اجرت والےکسانوں کو مارکیٹ میں اپنی فصل بیچنے کی آزادی اور لچک فراہم کی ہے ۔اس نے ان کے لیبر کے کام کو کم کیا ہے اور کسانوں کی بھی مالی طور پر مدد کی ہے۔ توانائی اور وسائل کے ادارے (ٹی ای آر آئی ) نے ، گوا کے ٹکنالوجی کے قومی ادارے (این آئی ٹی ) کےساتھ شراکت میں اور حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) کی معاونت سے ، مطالبے میں مبنی مشن - آبی ٹکنالوجی، اقدام کی سرپرستی کے تحت ، آبپاشی کے اس نظام کو نافذ کیا ہے۔
یہ ریور بینک فلٹریشن ( آر بی ایف ) ٹکنالوجی کے ذریعہ آبپاشی کے لئے کسانوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سینسر سے کنٹرول ہونےوالا آبپاشی کا ایک نظام بھی فراہم کرتا ہے ، جو کہ اس خطے میں اپنی طرز کا پہلا ہے۔آر بی ایف ، دریاؤں یا جھیلوں کے نزدیک قائم کنووں سے پانی باہر نکالتا ہے ۔ جیسے ہی دریا کا پانی دریا کے ساتھ ساتھ کے حصے میں داخل ہوتا ہے اور پھر اسس ے گزرتا ہے تو جراثیم اور زہریلے مواد جیسے آلودگی کو ، حیاتیاتی ،جسمانی اور کیمیاوی عوامل کی سبقت کے ذریعہ ختم کردیا جاتا ہے۔ہم نے گوا کے پورٹلم میں نویلیم اور نوتا جھیل کے نزدیک دریائے سال سے آلودہ پانی کو صاف کرنے کے لئے آر پی ایف کے کنویں نصب کئے ہیں۔جنہیں قابل تجدید توانائی کے وسائل کے ذریعہ پاور حاصل ہوتی ہے۔(شمسی توانائی والے پمس ) جن کا مقصد آف دی گرڈ علاقوں میں کسانوں کو صاف پانی فراہم کرنا ہے۔تخفیف شدہ آلودگی اور جراثیم کے بہتر معیاراتی پیرامیٹر کے ساتھ پانی کو سسٹمیٹک پائپ لائن کے نظام کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے،جس سے کسانوں کو فصل کی بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ پروجیکٹ ، کم زمین رکھنے والے کسانوں کے ساتھ کاشتکاروں کی برادریوں کو تعلیم دینے کے لئے پائیداری کا ایک ماڈل پایش کرتا ہے ، جو گوا کی خاصیت ہے۔آر پی ایف کی ٹکنالوجی ، معطل شدہ زرات اور مائیکروبینس کی تخفیف سمیت آلودگی کی بڑھی ہوئی مقدار کو ختم کرنے کے ایک بلاقیمت ذریعہ کی پیش کش کرتا ہے اور کسانوں کی برادری کو بہتر معیاری پانی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔
ایک تشہیری ورکشاپ بھی منعقد کی گئی جس میں متعلقہ شراکتداروں ،تحقیق کاروں ، پالیسی سازوں اور کسانوں کو معلومات اور ٹکنالوجی کو مقامی ملکیت کے لئے سپرد کیا گیا اور اس اقدام میں مستقبل کی ترقی کے لئے نئے تعاون کی راہیں ہموار کی ہیں۔
*********
ش ح۔اع ۔رم
U-4392
(Release ID: 1817732)
Visitor Counter : 191