وزارت خزانہ

مرکزی وزیر مالیات  جی-20کے وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی میٹنگوں میں حصہ لینے کے علاوہ کئی  ممالک کے ساتھ دو فریقی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گی

Posted On: 17 APR 2022 7:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17؍اپریل2022:

 مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن 18 اپریل 2022ء سے شروع ہونے والے امریکہ کے  سرکاری دورے پرآج رات دیر گئے پہنچیں گی۔ محترمہ سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ ، جی -20 وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک گورنر میٹنگ (ایف ایم سی بی جی)کی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گی۔

وزیر مالیات انڈونیشیا، جنوبی کوریا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے ساتھ دو فریقی میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔

وزیر  مالیات حکومت ہند کے لئے سیمی کنڈکٹر، تعانائی اور اولیت والے دیگر شعبوں کے سی ای او کے ساتھ آمنے سامنے کی میٹنگیں بھی کریں گی۔

ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر مالیات عالمی بینک کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات کریں گی۔

دورے کے دران محترمہ سیتارمن آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ذریعے منعقد ’’منی ایٹ کراس روڈ‘‘پر ایک اعلیٰ سطحٰ پینل مباحثے میں بھی حصہ لیں گی۔

عالمی بینک ، آئی ایم ایف ، جی-20 اور فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ سرکاری میٹنگوں کے علاوہ وزیر مالیات واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک اہم تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

 

*********

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4368)



(Release ID: 1817645) Visitor Counter : 129