الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک کا اب تک کا سب سے بڑا کوئز مقابلہ ’سب کا وکاس مہا کوئز‘ شروع کیا
سب کا وکاس مہاکوئز کا مقصد شہریوں میں حکومت کی مختلف اسکیموں اور گڈ گورننس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے
سب کا وکاس مہاکوئز چودہ اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شروع کیا گیا۔پہلا کوئز پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا ہے
کوئز بارہ زبانوں میں دستیاب ہے، ہر کوئز پر دو ہزار روپے کے نقد انعامات کی پیشکش ہے جو ایک ہزار جیتنے والوں کو دیئے جائیں گے
کوئز http://mygov.in/mahaquiz پر کھیلیں
Posted On:
14 APR 2022 2:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘کے نظریات کے ساتھ ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے ۔حکومت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی مجموعی بہبود کے لیے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعے ملک کے تمام شہریوں کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ان کا مقصد پیرامڈ کے آخری شخص تک خدمات کی رسائی بہم پہنچانا ہے۔پچھلے آٹھ برسوں میں، معاشرے کے غریب ترین طبقوں تک آخری میل کی فراہمی کو یقینی بنانے میں نمایاں چھلانگ لگائی گئی ہے۔چاہے وہ بے مثال گھروں کی تعمیر (پی ایم آواس یوجنا)، پانی کے کنکشن (جل جیون مشن)، کھولے گئے بینک اکاؤنٹس (جن دھن)، کسانوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی (پی ایم کسان) یا مفت گیس کنکشن (اجولا) میں ہو، غریبوں کی زندگی میں واضح بہتری آئی ہے۔
سب کا وکاس مہاکوئز سیریز شروع کی جا رہی ہے۔
جیسا کہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال، آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، حکومت نے شراکتی حکومت اور اسکیموں اور پروگراموں کی فراہمی میں شہریوں کے ساتھ شامل ہونے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔اس آخری میل کی ترسیل کے نقطہ نظر کے ایک حصے کے طور پر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت مائی گوو سب کا وکاس مہاکوئزسیریزکا انعقاد کر رہی ہے، جو شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کی ایک آؤٹ ریچ کوشش کا حصہ ہے۔ کوئز کا مقصد شرکاء کو مختلف اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا اور فوائد حاصل کرنے کے طریقوں سے بیدار کرانا ہے۔ کوئز سیریز میں بڑے پیمانے پر شرکت زمینی سطح پر حکومت کی مصروفیات کو گہرا کرے گی۔اس تناظر میں مائی گوو نے لوگوں کو شرکت کرنے اور نیو انڈیا کے بارے میں اپنے علم کی جانچ کرنے کی دعوت دی ہے۔
چودہ اپریل 2022 کو کوئز سیریز کا آغاز
یہ کوئز مقابلہ 14 اپریل 2022 کو بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر شروع کیا گیا ہے۔باباصاحب امبیڈکر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے میں ایک آئیکن ہیں، اور حکومت معاشرے کے طبقات، غریبوں، پسماندہ اور کمزوروں کی خدمت میں ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔
لانچ کے موقع پر مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے تمام ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ اس’’ وکاس پرو‘‘ میں حصہ لیں اور شہریوں کی شمولیت کو مضبوط کریں۔
مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے سب کا وکاس مہاکوئز کو حکومت کے سب سے بڑے شہریوں کی شمولیت کے اقدامات میں سے ایک قرار دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی جی کی حکومت اور گورننس نے ہر سرکاری پروگرام میں پروبیت، اثر اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نقطہ نظر میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ان پروگراموں کے اثرات اور رسائی، خاص طور پر غریبوں کے لیے، تبدیلی کا باعث ہے۔چونکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ ہمارے تمام شہری ان اسکیموں سے واقف ہوں۔
حکومت گورننس کی نئی تعریف کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔سب کا وکاس مہاکوئز شہریوں کی شمولیت کے سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے جو بیداری پیدا کرتا ہے اور لوگوں کو باخبر شہری بننے کی ترغیب دیتا ہے۔
اس پہل کو شروع کرنے کے لیے 14 اپریل ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جی کی جینتی، سے بہتر دن نہیں ہو سکتا تھا - راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ بابا صاحب کے مساوات، انصاف اور شمولیت کے نظریات آخری آدمی تک پہنچنے کے حکومت کے عزم اور اس کے انتیودیا کے فلسفے کے لیے رہنمائی کی روشنی کا کام کرتے ۔
پی ایم جی کے اے وائی پہلے کوئز کا تھیم ہے۔
پہلا کوئز پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) ہے جو صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا (پی ایم ۔جی کے اے وائی) غریبوں کی حامی اسکیم ہے جس کا مقصد غریبوں کو درپیش چیلنجوں کو کم کرنا ہے کیونکہ کووڈ -19 وبائی امراض کی وجہ سے پیدا شدہ رکاوٹوں کی وجہ سے اس کا فوری مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ کوئی غریب یا کمزور شخص یا گھرانہ بھوکا نہ رہے۔ اسکیم کے تحت، تمام نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) سے مستفید ہونے والا ہر ماہ 5 کلو مفت اناج کے حقدار ہیں۔ یہ این ایف ایس اے مستفیدین کے لیے دستیاب انتہائی سبسڈی والے اناج سے زیادہ ہے۔
پی ایم جی کے اے وائی ، ملک کے غریبوں پر کووڈ وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد اسکیم ہے۔ اس کے نتیجے میں، اس اسکیم کے تحت 1,000 لاکھ ایم ٹی سے زیادہ غذائی اناج پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔تخمینہ مالی اخراجات تقریباً 3.4 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے‘‘۔
یہ اسکیم وبائی امراض کے دوران انتہائی غربت کو کم رکھنے میں کامیاب رہی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے تیار کردہ ورکنگ پیپر میں اس کی تعریف کی گئی ہے۔مقالے میں کہا گیا ہے کہ انتہائی غربت 2019 سے پہلے کے وبائی سال میں 0.8 فیصد تک کم تھی، اور خوراک کی منتقلی اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی تھی کہ یہ وبائی سال 2020 میں اس نچلی سطح پر رہے۔
کوئز کی تفصیلات
یہ کوئز سب کا وکاس مہا کوئز سیریز کا ایک حصہ ہے جس میں مختلف موضوعات پر مختلف کوئز شروع کیے جائیں گے۔پی ایم جی کے اے وائی کوئز 14 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا ہے اور یہ 28 اپریل 2022، 11:30 بجے (آئی ایس ٹی ) تک لائیو رہے گا۔یہ ایک وقتی کوئز ہے جس میں 20 سوالات کے جوابات 300 سیکنڈز میں دینے ہیں۔ کوئز 12 زبانوں میں دستیاب ہوگا - انگریزی، ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اوڈیا، پنجابی، تامل اور تیلگو۔ زیادہ سے زیادہ 1,000 سب سے زیادہ اسکور کرنے والے شرکاء کو فی کوئز فاتح کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ ہر منتخب فاتح کو 2,000روپے دیئے جائیں گے۔
کوئز http://mygov.in/mahaquiz پر کھیلا جا سکتا ہے۔
*****
U.No:4286
ش ح۔ش ت۔س ا
(Release ID: 1816738)
Visitor Counter : 216