شہری ہوابازی کی وزارت

چودہ اے اے آئی ہوائی اڈے اب کم متحرک مسافروں کی سہولت کے لئے ایمبولفٹ سے لیس ہیں

Posted On: 13 APR 2022 2:24PM by PIB Delhi

چودہ  اے اے  آئی ہوائی اڈے اب ایمبولفٹس سے لیس ہیں تاکہ حکومت ہند کی قابل رسائی مہم (سوگمیا بھارت ابھیان) کے تحت کم نقل و حرکت والے مسافروں کی سہولت کے لئے وہیل چیئر پر اور دیویانگ مسافروں کو اسٹریچرز کی سہولت فراہم کی جاسکیں۔ اے اے آئی نے ہوائی اڈوں کے لیے 20 ایمبولفٹس خریدی ہیں جو کوڈ  سی  اور دیگر اعلی درجے کے ہوائی جہازوں کے فلائٹ آپریشنز کر رہے ہیں لیکن ان میں ایرو برج کی سہولیات نہیں ہیں۔ایمبولیفٹ کو 'میک ان انڈیا' پالیسی کے تحت مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ سہولت فی الحال 14 ہوائی اڈوں یعنی دہرادون، گورکھپور، پٹنہ، باگڈوگرا، دربھنگہ، امپھال، وجئے واڑہ، پورٹ بلیئر، جودھ پور، بیلگام، سلچر، جھارسوگوڑا، راجکوٹ، ہبلی پر کام کر رہی ہے اور باقی چھ ہوائی اڈوں دیما پور، جورہاٹ، لیہہ، جام نگر، بھج اور کانپور پراڈے اس مہینے کے آخر تک کام کرنے کا امکان ہے ۔

ایمبولفٹس ایک وقت میں چھ وہیل چیئرز اور دو اسٹریچرز کو ایک اٹینڈنٹ کے ساتھ پورا کر سکتی ہیں اور ان میں ہیٹنگ وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم لگا ہوا ہے۔حکومت ہند کی قابل رسائی ہندوستان مہم (سوگمیا بھارت ابھیان) کے تحت  اے اے آئی  کی طرف سے کی گئی پہل کم نقل و حرکت والے مسافروں کو آسان ہوائی سفر فراہم کرے گی۔ ہوائی اڈوں پر جہاں ایرو برج کی سہولت دستیاب نہیں ہے وہاں 'دیویانگجن' کی بھی مدد کرے گی۔ 63 لاکھ روپےفی یونٹ  کی لاگت سے خریدا  گیا ہے۔اے اے آئی   اپنے ہوائی اڈوں پر آپریٹنگ ایئر لائنز کو برائے نام ٹوکن چارج پر ایمبولفٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

حکومت ہند سوگمیا بھارت ابھیان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ عوامی بنیادی ڈھانچے بشمول ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور عوامی نقل و حمل کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔مختلف  اے اے آئی ہوائی اڈوں پر ایمبولفٹ  کا یہ نیا اضافہ نقل و حمل کے نظام تک رسائی کو مضبوط کرے گا، جو قابل رسائی ہندوستان مہم کا ایک اہم عمود ہے۔

ایمبولفٹ کے استعمال کی تصویری نمائندگی:

****

U.No:4240

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1816548) Visitor Counter : 137