بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر توانائی نے درآمدی کوئلے پر مبنی پلانٹس کے آپریشن اور ریاستوں کے ذریعہ ملاوٹ کے لیے کوئلے کی درآمد کا جائزہ لیا


لنکیج کوئلے کے بہترین استعمال کے لیے ریاستی جینکوز کو ٹولنگ کی اجازت دی جائے گی

جناب آر کے سنگھ نے ریاستوں کو تاکید کی کہ وہ 10 فیصد تک ملاوٹ کے مقصد کے لیے کوئلہ درآمد کریں تاکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے کوئلے کے مناسب ذخیرے کو یقینی بنایا جا سکے

تمام آئی سی بی پلانٹس کو عملی بنانے کے مسائل اٹھائے گئے

Posted On: 13 APR 2022 2:03PM by PIB Delhi

کچھ ریاستی جینکوز کے سلسلے میں طویل فاصلے پر کوئلے کی نقل و حمل سے بچنے کے لیے، لنکیج کوئلے کے 25 فیصد تک ٹولنگ کی سہولت کی اجازت ہوگی۔ آئی سی بی پلانٹس، ملاوٹ کے لیے کوئلے کی درآمد اور کوئلے کے ذخیرے کی پوزیشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، توانائی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ اس سے ریاستوں کو کانوں کے قریب واقع پلانٹوں میں اپنے لنکیج کوئلے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ دور دراز ریاستوں میں کوئلے کی نقل و حمل کے بجائے بجلی کی ترسیل آسان ہوگی۔

ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریز اور سینیئر حکام، خود مختار پاور پروڈیوسرز اور آئی سی بی پلانٹس کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ کل ہوئی میٹنگ میں مرکزی توانائی سکریٹری جناب آلوک کمار، ایڈیشنل سکریٹری جناب وویک کمار دیوانگن اور پاور سی پی ایس ای کے سی ایم ڈی بھی موجود تھے۔ یہ اجلاس بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں منعقد کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے درآمدی کوئلے پر مبنی پلانٹس کے کام کاج کا جائزہ لیا اور تمام خریدار ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام آئی سی بی پلانٹس منصفانہ اور معقول ٹیرف پر چل رہے ہیں۔ آئی سی بی پلانٹس میں تمام آپریشنل مسائل کو حل کرنے اور انہیں مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سفارش کی گئی کہ تمام جینکوز کو دس فیصد تک ملاوٹ کے لیے کوئلہ درآمد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ریاست وار اور جینکو وار اہداف طے کیے گئے اور اس پر زور دیا گیا کہ مانسون کے آغاز سے قبل ملاوٹ کے مقصد کے لیے کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ برسات کے موسم میں گھریلو کوئلے کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4239



(Release ID: 1816369) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil