کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے محدود کوئلہ بلاکوں  سے ہونےوالی کوئلہ کی پیداوار پرنظرثانی کی


سینتالیس کوئلہ بلاکوں کو کان کاکام کاج شروع کرنے کی اجازت ملی ۔ توقع ہے کہ 23-2022کے دوران  ان کی تعداد بڑھ کر 60بلاکس تک پہنچ جائے گی

Posted On: 12 APR 2022 12:23PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کی نامزد اتھارٹی نے ان  افراد کے ساتھ جنھیں محدود کوئلہ  بلاکس مختص کئے گئے ہیں ، کوئلہ کی پیداوار کے کام کا جائزہ لیا ۔ ان افراد کے کوئلہ بلاکوں میں یاتو کوئلہ کی پیداوار  شروع ہوگئی ہے مالی سال 23-2022کے دوران پیداوار شروع ہوجانے کا امکان ہے ۔ اس میٹنگ کی صدارت کوئلہ کے سکریٹری  ڈاکٹرانل کمارجین نے کی۔ اس بات کی ستائش کی گئی کہ سال 22-2021کے دوران محدود کوئلہ بلاکوں  سے کوئلہ کی پیداوار  85ملین ٹن ایم ٹی تھی ۔ جوکہ گذشتہ برس 21-2020کے دوران ہوئی 63ملین ٹن کی پیداوار سے لگ بھگ 35فیصد زیادہ ہے ۔ اس اضافی شدہ کوئلہ کی پیداوار  کی بدولت ، گھریلو منڈی میں مانگ سپلائی کے خلاء کومختصر کرنے میں مدد ملی ہے ۔

کوئلہ کی وزارت نے محدود استعمال کی کانوں سے کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی غرض سے سازگار اقدامات  کئے ہیں ۔ ان میں کوئلہ کے شعبے میں اصلاحات کرتے ہوئے قانون اورضابطوں میں مختلف ترامیم ، کوئلہ کانوں کا کام کاج شروع کرنے کی غرض سے پروجیکٹ کے محرکوں یا علمبرداروں  اورریاستی  سرکارکے ساتھ باضابطہ جائزہ میٹنگیں ، قانونی اہمیت کی حامل مختلف منظوریاں حاصل کرنے کی غرض سے ایک پروجیکٹ منیجمنٹ  یونٹ کی تقرری وغیرہ شامل ہیں ، تاکہ کوئلہ کانوں میں کام کاج  شروع کیاجاسکے ۔ ان پہل قدمیوں کی بدولت  اب نتائج  حاصل ہونے شروع ہوگئے ہیں ۔

ا س وقت  سی ایم ایس پی ایکٹ 2015 کے تحت وزارت کی نامزد اتھارٹی نے 106کوئلہ بلاکوں کو مختص کیاہے جب کہ 47کوئلہ بلاکوں کے لئے کان  میں کام کاج شروع کرنے کے اجازت نامے وصول ہوئے ہیں ۔ توقع ہے کہ مالی سال 23-2022کے دوران کوئلہ بلاکوں  کی تعداد بڑھ کر 60 تک پہنچ جائے گی۔ مالی سال 23-2022کے دورا ن فعال  کوئلہ بلاکوں کی سالانہ بلند ترین سطح کی درجہ بندی کی صلاحیت  لگ بھگ 230ملین ٹن تک پہنچ جائے گی ۔ان اقدامات کی بدولت تھرمل کوئلہ کی درآمدات میں قابل ذکر کمی آئے گی اورخاطرخواہ تعداد میں غیرملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوسکے گی ۔

میٹنگ  کے دوران  ، ڈاکٹر انل کمار جین نے کہاکہ جن افراد کو کوئلہ بلاک الاٹ کئے گئے ہیں ان کے لئے کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا یہ ایک سنہری موقع ہے کیونکہ اس وقت درآمدشدہ کوئلہ کی قیمت بہت زیادہ ہے اورملک میں بجلی کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے تھرمل کوئلہ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا۔ محدود بلاکوں کے لئے کوئلہ کی 50فیصد فروخت کی اجازت دی گئی ہے اور ان معاملوں میں بھی ، جہاں حتمی استعمال والے پلانٹس میں کام کاج نہیں ہورہاہے ، کوئلہ کی پیداوار میں کوئی رخنہ نہیں پڑ ے گا۔ تجارتی کان کنی کے لئے کوئلہ  کے نئے بلاکوں کو مختص کیا جارہاہے اورممکنہ بولی لگانے والوں نے ان بلاکس کے لئے حوصلہ افزاء تاثرات کا مظاہرہ کیاہے ۔ ان میں سے بعض  بلاکوں میں مختص کئے جانے کے ایک سال کے اندراندر کوئلہ کی پیداوار کاکام شروع ہوگیاہے ۔

*****

 

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-4185



(Release ID: 1815964) Visitor Counter : 138