وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو پر حکومت ہند ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ثقافتی اور سیاحتی وزرا کی کانفرنس۔ ’’امرت سماگم‘‘ بارہ اور تیرہ اپریل ،2022 کو نئی دہلی میں منعقد کیا جائیگا

Posted On: 11 APR 2022 4:23PM by PIB Delhi

 

خصوصی باتیں :

  • داخلی اور کاپریٹیو وزیر جناب امت شاہ  کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
  • ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ بھی امرت سماگم کے مختلف پروگراموں اور اجلاس  میں حصہ لیں گے ۔
  •  بات چیت کے موضوعات میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تاریخی پہل ۔ ’ہر گھر جھنڈا‘،’بین الاقوامی یوم یوگ‘،’ڈیجیٹل ضلع بھنڈار‘، ’آزاد آواس‘،’میراگاؤں میری وارثت‘ کے سلسلے میں لوگوں کی وسیع شراکتداری(جن بھاگیداری) شامل ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو شروع ہونے کے بعد سے حال ہی میں اپنا پہلا سال مکمل کرچکا ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے، حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کی اب تک کی ترقی پر غور وخوض کرنے ، اعلیٰ ترین  طور طریقوں کو منتخب کرنے اور خصوصی طور سے آئندہ آنے والے اہم پہلوؤں کو لیکر مہوتسو کی بقیہ مدت کے لئے حکمت عملیوں کو اپنائے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے نئی دہلی میں بارہ اور تیرہ اپریل 2022 کو دو روزہ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

داخلی اور کاپریٹیو وزیر جناب امت شاہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی افتتاحی خطاب دیں گے۔ پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، بیرونی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب اجے بھٹ مختلف علاقوں میں افتتاحی خطاب دیں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی کامیابی خصوصی طور سے ’مکمل حکومت‘کے نظریہ پر منحصر ہے ، جو اس مہم میں بیرونی ملکوں کے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ ہر ایک وزارت ، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حصہ داری کو یقینی بناتا ہے۔ اس میں  کافی بڑے پیمانے اور اسٹیک ہولڈر کی حصہ داری کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، کانفرنس میں ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سینئر سرکاری افسران حصہ لیں گے۔ ہر ایک ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سیاحتی وزیر ، وزیر ثقافت ، چیف سکریٹری ، وزارت ثقافت کے پرنسپل سکریٹری اور وزارت سیاحت کے پرنسپل سکریٹری اس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

تبادلہ خیال کے موضوعات میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تاریخی پہل ۔ ’ہر گھر جھنڈا‘ ، ’بین الاقوامی یوم یوگ‘،’ڈیجیٹل ضلع بھنڈار‘،’آزاد آواس‘،’میرا گاؤں میری وراثت‘ کے سلسلے میں عوام  کی وسیع حصہ داری (جن بھاگیداری) شامل ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو مہم میں اس کے اہم تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وزارت سیاحت کے ذریعہ اس کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ان کے ذریعہ کی گئی قابل ذکر ترقی پر ایک برین اسٹارمنگ سیشن بھی ہوگا ، ساتھ ہی اب تک سیکھے گئے اعلیٰ ترین طور طریقوں اور سبق نیز ان کی ترقی کے بارے میں غور خوض کیا جائیگا۔

آزادی کا امرت مہوتسو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی ایک خصوصی اور اہم پہل ہے ، جسے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تحریک آزادی سے وابستہ حب الوطنی کے جوش کو پھر سے بیدار کرنا اور تجدید کرنا ، مجاہدین آزادی کے تعاون کو یاد کرنا اور انڈیا @ 2047 کے لئے ایک ویژن تیار کرنا ہے۔

*****

 

U.No:4145

ش ح۔ش ت۔ س ا


(Release ID: 1815824)