پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پی سی آر اے کی جانب سے ایندھن کے تحفظ اور توانائی کی بچت کے پیغام کو پھیلانے کے لیے بیداری مہم شروع کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 APR 2022 5:12PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے زیراہتمام پیٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن (PCRA) کی سالانہ عوام مرکوز میگا مہم ’سکشم‘ کا آغاز آج پنکج جین، سیکرٹری، وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس اور چیئرمین-PCRA کے ذریعہ کیا گیا۔ یہ مہم 30 اپریل 2022 تک جاری رہے گی، جس کی ٹیگ لائن ہے ”آزادی کا امرت مہوتسو گرین اینڈ کلین انرجی / سبز اور صاف توانائی اپنائیں، آزادی کا امرت مہوتسو منائیں“۔ یہ ایندھن کے تحفظ اور توانائی کی افادیت کے پیغام کو پھیلانے اور صاف ستھرے اور سرسبز ہندوستان کی تعمیر میں مدد کرنے اور خام تیل کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ایک اہم عوامی بیداری مہم ہے۔
تقریب کا آغاز پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کے پیغامات کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد جناب پنکج جین، سیکرٹری ایم او پی اینڈ این جی کے ذریعہ ایڈمنسٹریشن آف آئل اینڈ گیس کنزرویشن کا عہد لیا گیا۔
جناب جین نے اپنے کلیدی خطاب کے دوران ایندھن کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور سکشم جیسے انتہائی توجہ مرکوز پروگرام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ہر ایک کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ”ایندھن کے تحفظ کا منتر“اپنانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر جناب پنکج جین نے خاص طور پر دیہی عوام میں تحفظ کی بیداری کو راغب کرنے اور پھیلانے کے لیے، پی سی آر اے کی پبلسٹی وین کو بھی جھنڈی دکھا کر، پہیوں پر ایندھن کے تحفظ کے پیغامات کے ساتھ روانہ کیا، جو آڈیو، ویڈیو اور پرنٹ ڈسپلے سے لیس ہیں۔ تقریب کے دوران ایل پی جی پلانٹس کے لیے انرجی ایفیشنسی انڈیکس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور اس پر ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔
پی سی آر اے نے ’سکشم-2022‘ کے دوران اپ اسٹریم/ ڈاؤن اسٹریم آئل اینڈ گیس پبلک سیکٹر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں متعدد پروگراموں اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مختلف پروگرام جیسے کہ ہندوستان بھر کے 300 شہروں میں سکشم سائیکلوتھون کا انعقاد، تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں سکشم واکتھون، 25 شہروں میں سی این جی کار/ آٹو ریلی، 4 میٹرو میں ای وہیکل ریلی، صاف اور سبز توانائی کے تحت مختلف موضوعات پر سیمینار، ایندھن پر مہم، اسکولوں/ کالجوں/ عوامی مقامات میں تحفظ، کاروں/ایل اینڈ ایم سی وی/ ایچ ڈی وی کے لیے ایندھن مؤثر ڈرائیونگ مقابلے، ایل پی جی پنچایتوں کے ذریعے ایل پی جی کے مؤثر اور محفوظ استعمال کو فروغ دینا، ایل پی جی کی بچت کی تجاویز پر ایل پی جی ڈیلیوری بوائز کی تربیت، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور سی این جی اسٹیشنوں پر گروپ ٹاک، کسانوں کے لیے زرعی ورکشاپس اور مہمات، ورکشاپس/ گروپ ٹاک فار ایس ٹی یوز/ فلیٹ آپریٹرز (منظم/غیر منظم سیکٹر)، ریڈیو، ٹی وی وغیرہ کے ذریعے ملک گیر مہم چلانا شامل ہے جس کا مقصد ایندھن استعمال کرنے والوں کے مختلف طبقات تک پہنچنا ہے۔ پی سی آر اے فیس بک، ٹویٹر، انسٹا گرام اور یو ٹیوب پلیٹ فارم کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنی مرضی کے مطابق مہمات کے لیے استعمال کرنے جا رہا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج
U: 4151
(ریلیز آئی ڈی: 1815751)
وزیٹر کاؤنٹر : 178