وزارت دفاع

ٹینک شکن نشانہ بند میزائل ‘ہیلینا’کو داغنے کا کامیاب تجربہ

Posted On: 11 APR 2022 3:30PM by PIB Delhi

درونِ ملک تیار ہیلی کاپٹر سے لانچ کردہ ٹینک شکن نشانہ بند میزائل ‘ہیلینا’ کو 11 اپریل 2022 کو اونچائی کی حدود میں داغنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس آزمائشی فلائٹ ٹیسٹ میں تحقیق و ترقی کی دفاعی تنظیم  (ڈی آر ڈی او)، ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے سائنسدانوں کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا جس کا مقصد استعمال کرنے والوں کے حق میں توثیق کرنا تھا۔

 

 فلائٹ ٹرائلز کا عمل  ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) سے انجام دیا گیا اور میزائل کو ایک ٹینک نما نشانے پر کامیابی سے داغا گیا۔ میزائل کی رہنمائی ایک انفراریڈ امیجنگ سیکر (آئی آئی آر) سے ہوتی ہے جسے لانچ سے پہلے لاک آن موڈ میں رکھا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے جدید ترین ٹینک شکن ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔

 

پوکھرن میں کئے جانے والے توثیقی ٹرائلز کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اونچائی پر اس  کی افادیت کا ثبوت ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر پر اس کی تنصیب کی راہ ہموار کرتا ہے۔ ٹرائلز کا فوج کے اعلیٰ کمان داروں اور ڈی آر ڈی او کے اعلیٰ سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا۔

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ عمل کے ذریعے اولین کامیابی پر ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کو مبارکباد دی۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے مشکل حالات میں قابل تعریف کارنامہ انجام دینے پر ٹیموں کو مبارکباد دی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1815712) Visitor Counter : 175