خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے گواہاٹی میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی اسکیموں پر منعقد زونل کانفرنس کی صدارت کی
شمال مشرقی خطہ میں آنگن واڑیوں اور ون اسٹاپ مراکز کو جغرافیائی اور لاجسٹک چیلنجوں کو تیزی سے نمٹانے کو یقینی بنانے کے لیے تعاون حاصل ہوگا: اسمرتی ایرانی
प्रविष्टि तिथि:
10 APR 2022 6:13PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج گواہاٹی میں ریاستی حکومتوں اور شمال مشرقی خطے کے متعلقہ فریقوں کی زونل کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں آسام، اروناچل پردیش، منی پور، تریپورہ، میزورم، میگھالیہ، سکم اور ناگالینڈ کے شرکاء نے حصہ لیا ۔
وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں پوشن ابھیان اور وزارت کے دیگر اقدامات کی تفصیلات کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں تمام آنگن واڑیوں اور ون اسٹاپ مراکز کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فعال تعاون حاصل ہوگا تاکہ بھارتی حکومت کی کارروائیوں سے جغرافیائی اور لاجسٹک چیلنجوں کا تیزی سے مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں میں غذائیت کی قدر کو بہتر بنانا آج جن آندولن میں تبدیل ہو گیا ہے۔ متعلقہ فریقوں کے تعاون کے لیے ان کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ خواتین کی صحت اور بچوں کی غذائیت کے مسائل کو حل کرنا ان کے تعاون اور مدد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
ون اسٹاپ سینٹرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحران سے متعلق ون اسٹاپ سینٹر نے ایک مشترکہ کوشش کودیکھا ہے جہاں حکومت کی مختلف شاخیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یکجا ہوئیں کہ پولیس، سماجی نفسیاتی کونسلر -سوشل کونسلر، قانونی مشیر اور سبھی ایک ہی جگہ اکٹھے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 سالوں میں ملک بھر میں خواتین کی ہیلپ لائنوں کے تعاون سے 70 لاکھ خواتین کو ریاست اور مرکز میں حکومت سے مدد حاصل ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ایسے مزید 300 مراکز کھولے جائیں گے۔
حکومت کے دیگر اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ جن دھن یوجنا سے تقریباً 25 کروڑ خواتین مستفید ہو ئی ہیں جن کے پاس زندگی میں پہلی بار بینک کھاتہ ہوا ہے۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ مدرا یوجنا کے 68 فیصد استفادہ کنندگان خواتین ہیں اور اسٹینڈ اپ انڈیا کے استفادہ کنندگان میں 80 فیصد خواتین ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجا پاڑا مہندر بھائی کالو بھائی نے اپنے خطاب میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے تین بڑی اسکیموں کو اُجاگر کیا ، مشن پوشن، مشن شکتی اور مشن وتسلیہ کو اُجاگر کیا۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ زونل کانفرنسوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور ان زونل کانفرنسوں کا مقصد اگلے 5 سالوں میں اسکیموں کے مناسب نفاذ میں سہولت فراہم کے لئے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو وزارت کے 3 امبریلا مشن کو متحرک کرنا ہے ۔
آج کی تقریب میں آسام حکومت کی خزانے اور سماجی بہبود کی وزیر، محترمہ اجنتا نیوگ بھی موجود تھیں۔ محترمہ نیوگ نے اپنی تقریر میں بچوں اور خواتین کی بہبود کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آسام کی حکومت ریاست میں خواتین اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں پرعزم ہے۔

خواتین اور بچوں کا تحفظ نیز انہیں بااختیار بنایا جانا جو بھارت کی آبادی کا 67.7 فیصد ہیں ضروری ہے تاکہ محفوظ ماحول میں ان کی صحت مند ترقی کو یقینی بنایا جاسکے جو ملک کی پائیدار اور مساوی ترقی اور تبدیلی کی معاشی اور سماجی تبدیلیوں کو حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حال ہی میں وزارت کی 3 اہم سر پرست اسکیموں یعنی 2.0 مشن پوشن ، مشن شکتی اور مشن وتسلیہ کو منظوری دی ہے جن کو مشن موڈ میں لاگو کیا جائے گا، یہ 3 مشن 15ویں مالی کمیشن کی مدت، 2022-2021 سے 2026-2025 کے دوران نافذ کیے جائیں گے۔ امبریلا مشن کے تحت چلنے والی اسکیمیں مرکزی طور پر چلنے والی اسکیمیں ہیں جو لاگت کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق لاگت کی تقسیم کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کیا جا رہا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا بنیادی مقصد ریاست میں خواتین اور بچوں کے لیے کی جارہی کارروائی میں موجود خلاء کو دور کرنا ہے اور صنفی مساوی اور بچوں پر مبنی قانون سازی، پالیسیاں اور پروگرام بنانے کے لیے بین وزارتی اور بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ ایسا ماحول تشکیل دیا جاسکے جو قابل رسائی، سستا، قابل اعتماد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک اور تشدد سے پاک ہو۔ اس سمت میں، وزارت کی اسکیموں کے تحت مقاصد کو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام والے علاقوں کے تعاون سے حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو بنیادی طور پر اسکیموں کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہیں۔
****************
(ش ح ۔ش ر۔رض )
U NO: 4118
(रिलीज़ आईडी: 1815557)