وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مہاتما جیوتی با پھولے  کو ان کی سالگرہ  پر خراج عقیدت  پیش کیا

Posted On: 11 APR 2022 10:10AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عظیم سماجی اصلاح کار ، فلسفی اور مصنف  مہاتما جیوتی با پھولے کو ان کی سالگرہ  پر خراج عقیدت  پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما پھولے کو سماجی انصاف کے چیمپئن  اور بے شمار افراد کے لئے امید کی کرن   کے طور پر وسیع  پیمانے پر عزت دی جاتی ہے اور انہوں نے سماجی مساوات  ، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے  مسلسل  کام کیا۔

وزیراعظم نے اپنی من کی بات پروگرام کے ذریعہ عظیم مفکر جیوتی  با پھولے سے متعلق اپنے خیالات  بھی  شراکت کئے ، جس میں  جناب مودی نے کہا تھا کہ مہاتما پھولے نے  لڑکیوں  کے لئے اسکول شروع  کئے اور  نومولود لڑکیوں کو  قتل کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کی اور آبی مسائل کو حل کرنے کے لئے مہمات  بھی چلائیں ۔

ٹویٹس کے اس سلسلے میں وزیراعظم نے کہا :

‘‘ مہاتما پھولےکو   سماجی انصاف کے چیمپئن اور لاتعداد افراد کے لئے امید کی کرن کے طورپر  وسیع  پیمانے پر  عزت دی جاتی ہے۔  وہ ایک  کثیر رخی  شخصیت تھے ، جنہوں نے  سماجی مساوات  ،  خواتین کو بااختیاربنانے اور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے مسلسل جدوجہد کی ۔ان کی جینتی کے موقع  پر انہیں خراج عقیدت  ۔’’

‘‘آج مہاتما پھولے کی جینتی  ہے اور چند ہی دنوں میں  ،  14تاریخ کو ہم  امبیڈ کر جینتی منائیں  گے۔ گزشتہ مہینے کی من کی بات  میں  انہیں  خراج عقیدت  پیش کیا تھا ۔ ہندوستان  ،  مہاتما  پھولے اور ڈاکٹر  باباصاحب امبیڈ کر  کا  ان کی  نایاب خدمات کے لئے  ہمیشہ ہمیشہ احسان مند رہے گا۔’’

*************

ش ح۔اع  ۔رم

U-4117



(Release ID: 1815538) Visitor Counter : 169