وزارت آیوش

آیوش کے مرکزی وزیر  سربانند سونووال نے دنیا کے  روایتی ادویات کے پہلے عالمی مرکز سنگ بنیاد کے مقامی ادویات کا دورہ کیا

Posted On: 08 APR 2022 4:04PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال نے آج جام نگر میں ایک جگہ کا دورہ کیا جہاں 19 اپریل کو صحت کی عالمی تنظیم کے عالمی سینٹر برائے روایتی ادویہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ آیوش ویدیا کی وزارت کے سکریٹری راجیش کٹیچا بھی وزیر موصوف کے ساتھ موجود تھے۔ دو ہفتے قبل، آیوش کی وزارت نے ہندوستان میں صحت کی عالمی تنظیم کے عالمی سینٹر برائے روایتی ادویہ(جی سی ٹی ایم) کے قیام کے لیے صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

جی سی ٹی ایم کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب ، 19 اپریل کو گجرات کے جام نگر میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ڈبلیو ایچ کو کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروزگھیبریسس اس تقریب میں موجود رہے ہیں۔ آیوش وزارت کے مرکزی وزیر اور سکریٹری نے جام نگر میں تقریب کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تقریبی مقام کے دورے کے بعد ، وزیر موصوف نے ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اورپریس سے خطاب کیا نیز  روایتی ادویہ کے عالمی مرکز کے بارے میں  آیوش وزارت اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان شراکت کی اہم جھلکیوں پر تبادلہ خیال کیا اور کووڈ کے بعد کی دنیا میں روایتی ادویات کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔

آنے والی سنگ بنیاد کی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب سربانندسونووال نے کہا ’’روایتی ادویہ کے عالمی مرکز کا بنیادی مقصد دنیا بھر سے روایتی ادویات کے فوائد کو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ اس اقدام سے ہندوستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے لیے، سستی اور قابل اعتماد صحت خدمات تیار کرنے میں مدد ملے گی اور اس سب کے لیے ہمیں صرف وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ جدید سائنس، اختراعات اور روایتی ادویہ کو ایک ساتھ لانے سے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک پائیدار نظام کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔ ہم صحت کی عالمی تنظیم اور حکومت ہند کی جانب سے مشترکہ تجاویزاتی کا جشن منانے کے لیے جام نگر میں ہونے والی اس تقریب کے منتظر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UZJK.jpg

ایک جانب جام نگر مرکز کے طور پر کام کرے گا تو دوسری جانب اس نئے مرکز کو تمام خطوں کو مشغول کرنے اور فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جی سی ٹی ایم اہم جامع شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا: ثبوت اور آموزش؛ اعداد وشمار اور تجزیات؛ استحکام اور مساوات؛  عالمی صحت میں روایتی ادویات کے تعاون کو بہتر بنانے کے لیے جدت اور ٹیکنالوجی۔  یہ روایتی ادویات کے طور طریقوں اور مصنوعات پر پالیسیوں اور معیارات کے لیے ٹھوس ثبوت کی بنیاد بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا اور ممالک کو اسے اپنے صحت کے نظام میں مناسب طور پر ضم کرنے اور پائیدار اثرات کے لیے اس کے معیار اور تحفظ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔

*****

U.No.4093

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1815326) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu