وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پناکا ایم کے -I (توسیع شدہ) راکٹ نظام اور پناکا ایئریا  ڈینائل میونیشن راکٹ  سسٹم  کا ڈی آر ڈی او اور بھارتی فوج نے  کامیاب  تجربہ کیا

Posted On: 09 APR 2022 5:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9   اپریل 2022/

پناکا ایم کے -I (توسیع شدہ)    راکٹ نظام (ای پی آر ایس) اور پناکا  ایریا میونیشن  (اے ڈی ایم)  راکٹ نظام کا  بھارتی فوج  اور دفاعی تحقیقی و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے پوکھرن فائرنگ رینج میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔   پچھلے 15 روز کے دوران  کل 24 ای پی آر ایس  مختلف رینج میں راکٹ داغے گئے  ۔ راکٹ میں  درستگی اور نشانے پر مار کرنے کی تمام     تجربات کا   اطمینان بخش   نتیجہ برآمد ہوا۔  ان  آزمائشوں کے ساتھ صنعت کے لئے   ای پی آر ایس کو اپنانے والی ٹکنالوجی کامرحلہ کامیابی سےمکمل ہوگیا ہے اور  صنعتی ساجھے دار  اس راکٹ نظام  کے لئے  استعمال  کی سریز بنانے کے لئے تیار ہے۔

پناکا راکٹ نظام   پنے کے   آرنامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ کے ذریعہ  تیار کیا گیاہے   اس میں  پنے میں ایک اور  ڈی آر ڈی او کی لیبارٹری ، ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیبارٹری  نے  مدد کی ہے۔

  ای پی آر ایس  پناکا  کا ایک جدید ورژن ہے   جسے  بھارتی فوج میں پچھلی ایک دہائی سے  استعمال  کیا جارہا ہے۔ اس نظام کو    جدید ٹکنالوجی کے ساتھ جدید بنایا گیا ہے  اور اس کی رینج کو ضرورت کے مطابق  بڑھایا گیا ہے۔  پناکا ورژن   کی رینج  کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے بعد   اس ٹکنالوجی کو صنعت کے لئے  منتقل کردیا گیا ہے   جس میں  میونیشن انڈیا لمیٹیڈ   (ایم آئی ایل)  اور  ایکنومک ایکسپلوسیو  لمیٹیڈ ناگپور شامل ہیں۔     ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ٹکنالوج کی منتقلی کے تحت  ایم آئی ایل کے ذریعہ تیارکردہ راکٹ کو اس مہم کے دوران  آزمائش کی گئی۔  اس کے علاوہ   مختلف قسم کے   میونیشن   اور فیوز    کو ، جنہیں   پناکا راکٹ سسٹم میں استعمال کیا جاتا ہے، کامیابی کے ساتھ  پوکھرن  کی فائرنگ رینج میں   کامیاب  آزمائش کی گئی۔

  دفاعی آر این ڈی کے محکمے  کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین  ڈاکٹر ستیش ریڈی نے  ریکارڈ وقت میں   ایڈوانسڈ ٹکنالوجی پر مبنی نئے  ڈیزائنوں کے راکٹ  کی   آزمائشوں کو مکمل کرنے کے لئے   ڈی آر ڈی  او کی ٹیم کو مبارک باد دی۔   

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-4082

 



(Release ID: 1815276) Visitor Counter : 205