صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے رام نومی کی مبارکباد دی

Posted On: 09 APR 2022 5:16PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے رام نومی سے قبل کی شام کو  اپنے پیغام میں کہا ہے:-

’’رام نومی کے پر مسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

رام نومی، بھگوان رام کے اصولوں کو یاد کرنے اور انہیں اپنی زندگیوں میں اتارنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ ان کی زندگی ہمیں نیکی، رواداری، مہربانی اور بھائی چارے کی اعلیٰ اقدار کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ ہماری زندگیاں اپنے فرائض کی پیروی کرتے ہوئے ان ابدی اقدار سے رہنمائی حاصل کریں۔

آئیے ہم بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے خود کو وقف کریں اور ایک شاندار قوم کی تعمیر کا عزم کریں۔

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4077

 


(Release ID: 1815252) Visitor Counter : 137