خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کل گوہاٹی میں 8 شمال مشرقی ریاستوں کی زونل کانفرنس کی صدارت کریں گی
زونل کانفرنسوں کے ذریعے تغذیئے کی کمی سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور خواتین اور بچوں کی ترقی، انہیں بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کےواسطے ریاستی حکومتوں اور متعلقین کے ساتھ رابطہ قائم کئے جائیں گے
Posted On:
09 APR 2022 10:35AM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کل، یعنی 10 اپریل، 2022 کو گوہاٹی میں شمال مشرقی خطے کی ریاستی حکومتوں اور معلقین کی زونل کانفرنس کی صدارت کریں گی۔ آسام، اروناچل پردیش، منی پور، تریپورہ، میزورم، میگھالیہ، سکم اور ناگالینڈ ریاستیں میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ حال ہی میں لانچ کیے گئے 3 مشنوں - پوشن 2.0، واتسلیہ اور شکتی کے زیادہ سے زیادہ اثر کو یقینی بنانے کے لیے، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ملک کے ہر ایک خطے میں ریاستی حکومتوں اور متعلقین کے ساتھ زونل مشاورت کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ گوہاٹی کی زونل میٹنگ اس سلسلے کی تیسری میٹنگ ہے۔ ایسی پہلی میٹنگ چنڈی گڑھ میں 2 اپریل کو اور دوسری میٹنگ بنگلورو میں4 اپریل 2022 کو منعقد کی گئی تھی۔
خواتین اور بچے بھارت کی آبادی کا 67.7 فیصد ہیں۔ ان کو بااختیار بنانا اور ان کا تحفظ اور محفوظ ماحول میں ان کی جامع ترقی کو یقینی بنانا ملک کی پائیدار اور منصفانہ ترقی کے لئے اور اقتصادی تبدیلی اور سماجی تبدیلیوں کا مقصد حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت ممیں مرکزی کابینہ نے حال ہی میں وزارت کی 3 اہم امبریلا اسکیمیں منظوری کی ہیں جنہیں مشن موڈ میں لاگو کیا جائے گا، یعنی مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن واتسلیہ۔ یہ 3 مشن 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت، 22۔2021 سے 26۔2025 کے دوران نافذ کیے جائیں گے۔ امبریلا مشنوں کے تحت اسکیمیں مرکز ککےے ذریعہ ا سپانسر کردہ اسکیمیں ہیں جن کو ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ کے ذریعہ لاگت میں کے طریقے کے مطابق ،لاگت میں حصے داری کی بنیاد پر لاگو کیا جائے گا۔ اسکیم کے رہنما خطوط سےریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو واقف کرایا جا رہا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا بنیادی مقصد خواتین اور بچوں کے لیے ریاستی کارروائی میں موجود خلاء کو دور کرنا اور صنفی طور پر منصفانہ اور بچوں پر مرکوز قانون سازی، پالیسیاں اور پروگرام بنانے کے لیے بین وزارتی اور بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اور خواتین اور بچوں کو ایسا ماحول فراہم کران اہے جو قابل رسائی، سستا، قابل اعتماد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک اور تشدد سے پاک ہو۔ اس سمت میں، وزارت کی اسکیموں کے تحت مقاصد کو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ کے تعاون سے حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو زمین پر اسکیموں کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہیں۔
زونل کانفرنسوں کا مقصد ریاستی حکومتوں کو وزارت کے 3 امبریلا مشنوں پر حساس بنانا ہے تاکہ کوآپریٹو وفاقیت کے سچے جذبے کے ساتھ اگلے 5 سالوں میں اسکیموں کے مناسب نفاذ کی سہولت فراہم کی جاسکے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے تاکہ ملک کی خواتین اور بچوں کے فائدے کے لیے ان مشنوں کے سماجی تبدیلیاں لائی جاسکیں۔
مشن پوشن 2.0 ایک مربوط نیوٹریشن سپورٹ پروگرام ہے۔ اس کا مقصد تغذیئے کے مواد اور ترسیل میں تبدیلی اور صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کو فروغ دینے والے طریقوں کو بڑھاوا دینے والا ایک موافق ایکو سسٹم تیار کرکے بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں تغذیئے کی کمی کے چیلنجوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ پوشن 2.0 سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام کے تحت خوراک کے معیار اور اس لہ ترسیل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ پوشن 2.0 اپنے دائرہ کار میں 3 اہم پروگرام/ اسکیموں، یعنی آنگن واڑی خدمات، نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم اور پوشن ابھیان کو لائے گا۔
مشن شکتی خواتین کے تحت آزاد خواتین کو ان کی زندگی کے مختلف مرحلوں میں مربوط دیکھ ریکھ ، تحفظ،پروٹیکشن، باز آباد کاری اور بااختیار بناتے ہوئے خواتین کے لیے ایک شہریوں پر مرکوز لائف سائیکل سپورٹ فراہم کراتا ہے ۔ مشن شکتی کی دو ذیلی اسکیمیں ’سنبل‘ اور ’سامرتھیہ‘ ہیں۔ ’سنبل‘ ذیلی اسکیم خواتین کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے ہے، جبکہ ’سامرتھیہ‘ ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے۔
مشن واتسلیہ کا مقصد ملک میں ہر ایک بچے کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار بچپن کو محفوظ بنانا ، بچوں کی نشوونما کے لیے ایک حساس، معاون اور مطابقت پذیر ایکو سسٹم کو فروغ دینا؛ جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے مینڈیٹ کی تکمیل میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنا؛ ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ مشن واتسلیہ کے تحت قانونی ادارے، خدمات کی فراہم کرانے والے ڈھانچے؛ ادارہ جاتی دیکھ ریکھ/خدمات؛ غیر ادارہ جاتی کمیونٹی پر مبنی دیکھ ریکھ؛ ہنگامی آؤٹ ریچ خدمات؛ تربیت اور صلاحیت سازی بھی آتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 4070
(Release ID: 1815195)
Visitor Counter : 148