صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے جنوبی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم – جے اے وائی) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی پیش رفت اور نفاذ پر گفتگو کرنے کے لیے تمل ناڈو کے مہا بلی پورم میں جنوبی علاقوں کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا


آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت 5 ریاستوں میں ہیلتھ بینیفٹ پیکیج 2022، مریض کی درجہ بندی کے نئے نظام، تشخیص سے متعلق گروپنگ (ڈی آر جی) پائلٹ لانچ جیسی نئی سہولیات شروع کیں

Posted On: 08 APR 2022 3:08PM by PIB Delhi

 نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعے تمل ناڈو کے مہابلی پورم میں جنوبی علاقے کی جائزہ میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے، جو دو اہم مرکزی اسکیموں- آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔ این ایچ اے نے اس انعقاد کے دوران آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) کے تحت ہیلتھ بینیفٹ پیکیج (ایچ بی پی) 2022 کا نیا ایڈیشن لانچ کیا۔ نئے ایڈیشن میں 365 نئے طریقہ کار کو جوڑا  گیا ہے، جس سے پیکیج میں طریقہ کار کی کل تعداد 1949 ہو گئی ہے۔ ایچ بی پی 2022 کے ساتھ، اس اسکیم کے تحت شہر کے زمرہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کی سطح کی بنیاد پر پہلی بار الگ الگ قیمت کا تعین شروع کیا جا رہا ہے۔

این ایچ اے نے اے بی پی ایم-جے اے وائی اسکیم کے لیے آئی سی ڈی-11 (بیماری کی بین الاقوامی درجہ بندی) اور آئی سی ایچ آئی (صحت سے متعلق مداخلت کی بین الاقوامی درجہ بندی) کے ذریعے مریضوں کی درجہ بندی کے نظام کی نئی پہل شروع کرنے کا اعلان کیا۔

پروگرام کے دوران اعلان کیا گیا کہ ایک دیگر اہم خصوصیت 5 ریاستوں، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کیرالہ، مہاراشٹر اور میگھالیہ میں تشخیص سے متعلق گروپنگ (ڈی آر جی) کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا ہے۔ اے بی پی ایم-جے ڈی آر جی کے ذریعے فراہم کنندہ ادائیگی کے نظام کے لیے ہندوستان میں پہلی بیمہ اسکیم ہوگی۔

تمل ناڈو کے وزیر صحت جناب ایم اے سبرامنیم نے 7 اپریل، 2022 کو اس پروگرام میں شرکت کی اور تمل ناڈو حکومت کی طرف سے سینئر معزز شخصیات کو اعزاز سے نوازا۔ جائزہ میٹنگ کی صدارت این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کی۔ اس جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے اے بی پی ایم-جے اے وائی کے کامیاب نفاذ کے لیے جنوبی علاقے کی طرف سے کیے گئے تعاون کی تعریف کی۔

اے بی ڈی ایم اور اے بی پی ایم-جے اے وائی کے نفاذ کی پیش رفت پر پریزنٹیشن بالترتیب ڈاکٹر پروین گودام،  ایڈیشنل سی ای او، این ایچ اے اور ڈاکٹر وپل اگروال، ڈپٹی سی ای او، این ایچ او  نے دی۔ اس کے بعد مختلف جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیداروں نے پریزنٹیشن پیش کیے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے مختلف سینئر سرکاری عہدیداران نے این ایچ اے کے مالیاتی صلاح کار جناب جی یو احمد، تمل ناڈو کے پرنسپل سکریٹری (صحت اور خاندانی فلاح و بہبود) ڈاکٹر جے رادھا کرشنن، تمل ناڈو کے محکمہ صحت اور  خاندانی فلاح و بہبود کے پرنسپل سکریٹری اور او ایس ڈی ڈاکٹر پی سینتھل کمار، آندھرا پردیش کے پرنسپل سکریٹری (محکمہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود) جناب انل کمار سنگھل، تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری (ایچ ایم اینڈ ایف ڈبلیو) جناب ایس اے ایم رضوی، کیرالہ کے سی ای او ایس ایچ اے ڈاکٹر رنت کیلکر، کرناٹک حکومت میں کمشنر (صحت) جناب ڈی رندیپ، تمل ناڈو حکومت میں مشن ڈائرکٹر (این ایچ ایم) ڈاکٹر دریز احمد، لکشدیپ کے ہیلتھ سکریٹری جناب امت ستیجا، پڈوچیری کے ہیلتھ سکریٹری جناب سی ادے کمار، آندھرا پردیش حکومت میں کمشنر صحت اور خاندانی فلاح و بہبود جناب جے نواس، آندھرا پردیش کے سی ای او ایس ایچ اے جناب ونے چند، تمل ناڈو کے پروجیکٹ ڈائرکٹر /سی ای او ایچ ایس اے ڈاکٹر ایس اوما اور انڈمان اور نکوبار جزائر کی ڈپٹی ریزیڈنٹ کمشنر (ڈی آر سی) محترمہ وی بوبلکانی شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4036



(Release ID: 1815106) Visitor Counter : 139