وزارت آیوش
ہومیوپیتھی کے عالمی دن کے موقع پر وزارت آیوش دو روزہ سائنسی اجلاس کا انعقاد کرے گی
Posted On:
08 APR 2022 12:10PM by PIB Delhi
ہومیو پیتھی کے عالمی دن کے موقع پر وزار ت آیوش کی قیادت میں تین اکائیوں سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی، نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی کے ذریعہ نئی دہلی کے بھارت رتن سی سبرامنیم آڈیٹوریم میں نو اور دس اپریل 2022 کو دوروزہ سائنسی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ ہومیو پیتھی کا عالمی دن ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر کرشچیئن فریڈرک سیمول ہینیمن کے 267 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سائنسی اجلاس کا موضوع ‘ ہومیوپیتھی - علاج کے لئے عوام کی پسند ’ ہے ۔
9 اپریل 2022 کو اس سائنسی اجلاس کا افتتاح آیوش ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال آیو ش کے وزیر مملکت اور ڈبلیو سی ڈی ڈاکٹر مہندر بھائی منجپاڑہ کے ساتھ کریں گے ۔ اس اجلاس کے نمائندگان میں ہومیوپیتھ میں تحقیق کرنے والے ، سائنسداں ڈاکٹر ، طلباء، صنعت کار کےساتھ متعد د ہومیو پیتھ کی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
یہ اجلاس اب تک کے سفر ، ہومیوپیتھی کے شعبے میں حصولیابیوں کا تجزیہ کرنے اور ہومیوپیتھی کی ترقی کے لئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کا ایک موقع ہے ۔ہومیوپیتھی کے اہم اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ باہمی بات چیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سے اطلاعاتی تحقیق ، ڈاٹا معیارات ، پالیسی ساز ایشوز ،تعلیمی معیار اور ہدایاتی وسائل کی مشکلات کو دور کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ یہ ٹکنالوجی میں تیزی سے اختراعات کے پس منظر میں عالمی سطح پر صحت دیکھ بھال کی تقسیم میں بدلتے معیارات کے ایک حصے کی شکل میں تشخیصی دیکھ بھال ،تقسیم اور تحقیق کو ایک دوسرے میں ضم کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مربوط دیکھ بھال میں ہومیو پیتھی کے موثر اور ہنر مندانہ شمولیت کی سمت میں حکمت عملی پر مبنی کاموں کی شناخت کرنے اور تجویز کرنے کی ضرورت لازمی ہے۔
اس لئے اس سائنسی اجلاس کے دوران ہونےوالے بحث ومباحثے کا مقصد عام لوگوں کے ذریعہ ہومیو پیتھی کی قبولیت کو بڑھانا ہو گا اور لوگوں کی فلاح کے لئے پہلی پسند کی شکل میں ہومیوپیتھی کی ترقی کے لئے مستقبل کے روڈ میپ کی تیاری بھی ضروری ہوگی۔
*************
ش ح۔ج ق ۔رم
(08-04-2022)
U-4027
(Release ID: 1814758)
Visitor Counter : 170