نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 2022 میں بھارت کی طرف سے یونیسکو فنڈ فار ایلیمی نیشن آف ڈوپنگ ان اسپورٹس کےلئے 72124 ڈالر کا مالی تعاون جاری کیا


یہ اندازے کے مقابلے میں دو گنامالی تعاون ہے

یونیسکو نے فنڈ کے تئیں بھارتی حکومت کے مسلسل مالی تعاون اور کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف لڑائی میں اپنے عزم کےلئے ستائش کی ہے

Posted On: 07 APR 2022 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اپریل  ،2022

 

پیرس میں 29سے 31  ستمبر،2019 کے لئے 7 سی او پی کے  تحت ،سبھی فریق یونیسکو کے فنڈ فار دی ایلیمی نیشن  آف ڈوپنگ  ان اسپورٹ  میں اپنے ملکوں کے باقاعدہ بجٹ کا ایک فیصد مالی تعاون دینے کےلئے متفق ہوگئے تھے۔یونیسکو  ہیڈکوارٹر ،پیرس میں 26 سے  28 اکتوبر 2021 تک ہوئے کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی8) کے آٹھویں اجلاس کے عزم اور عہد 8 سی پی / 14 کی فہرست میں ،بھارتی حکومت کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 2022 میں یونیسکو فنڈ فار ایلیمی نیشن  آف ڈوپنگ ان اسپورٹس  کےلئے 72124 ڈالر کا تعاون جاری کیا،جو اندازے کے مطابق جائزے کے مقابلے میں دو گنا ہے۔بھارتی حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے پہلی بار 2021 میں یونیسکو سے ملی درخواست کی بنیاد پر  یونیسکو فنڈ میں 28172 ڈالر کا تعاون دیا تھا۔

اس کے پس منظر میں مارچ 2003 میں کھیل میں اینٹی ڈوپنگ پر کوپن ہیگن  اعلان پر بھارتی حکومت کے ذریعہ اتفاق کا اظہار کیا گیا تھا،جو ایک سیاسی دستاویز تھا۔اس کے ذریعہ سے حکومتوں  نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  کے ذریعہ لائے گئے  ورلڈ اینٹی ڈوپنگ رولس کو رسمی طورپر تصدیق دینے اور نافذ کرنے  کے اپنے ارادے  کے اشارے دئے تھے۔یہ کھیلوں میں ڈوپنگ  کے خلاف یونیسکو  انٹرنیشنل  کنونش  کی تیاری  کی سمت میں پہلا قدم تھا۔ہندوستان کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف انٹرنیشنل کنونشن  کا ایک اسٹیک ہولڈر ہے۔اسے ‘یونیسکو اینٹی ڈوپنگ  کنونشن ’’کے طورپر بھی جانا جاتا ہے،جسےبھارت نے 7 نومبر 2007  کو منظوری دی تھی۔کنونش  کا مقصد ڈوپنگ  کی روک تھام کے مقصد سے اس کی روک تھام اور  اس کے خلاف لڑائی  کو فروغ دینا ہے۔نوجوانوں کے امور کی وزارت کے تحت آنے والے ایک خود مختار ادارہ قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  بھارت میں اینٹی ڈوپنگ  پروگراموں  کو اپنانے ،عمل درآمد اور نفاذ کرنے کےلئے ذمہ داری ہے۔ ایشیا اوشینیا  علاقے میں ،اس کے کل 55 رکن ممالک (ایشیا میں 40 اور اوشینیا میں 15) ہیں،جنہوں نے اس کنونشن  پر دستخط کئے ہیں۔

یونیسکو نے فنڈ میں بھارتی حکومت کے مسلسل تعاون  اور کھیلوں میں ڈوپنگ  کے خلاف لڑائی  میں عزم، خصوصی طورپر  23-2022 کے لئے فنڈ کی منظور ی کمیٹی کے رکن کے طور پر، اس میں ادا کیے گئے اہم کردار کے لیے اپنا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔ کنونشن کی حکمرانی ہے. یہ شراکت 1 فیصد کی کم از کم شراکت کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ یہ فنڈ کے مصدقہ مالیاتی بیانات میں شامل کیا جائے گا، جو9  سی او پی  میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری فریقوں کے تعاون سے فنڈ کی آپریشنل اسٹریٹجی 25-2020 پر عمل درآمد کو حامیت دی جاتی ہے۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:3997



(Release ID: 1814618) Visitor Counter : 118