ارضیاتی سائنس کی وزارت

کرۂ ارض پرزندگی کے  وجود کا تعین کرنے کے لئے گہرے سمندرکی کھوج

Posted On: 07 APR 2022 12:57PM by PIB Delhi

 

ارضیاتی سائنسز کے وزیرمملکت( آزادنہ چارج )اور سائنس اورٹکنالوجی کی وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ حال ہی میں شروع کئے گئے گہرے سمندرکے مشن کے تحت مطالعات کے لئے جن موضوعات پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے، ان میں سے ایک ہے زیرآب گہرے پانی مخصوص حالات کی تلاش اور انسانی زندگی کے لئے مفید مولیکیولز اورنامیاتی عناصر کی تلاس ہے ، اس مطالعہ سے اس پہلو کو اجاگرکرنے میں مدد ملے گی کہ کرہ ٔ ارض پرزندگی کس طرح وجود میں آئی ۔

گہرے سمند رکے بائیو فولنگ اور زندگی کے  وجود کے مطالعات کے لئے پانچ سال کی مدت کے واسطے 58.77کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ۔

گہرے سمندرکے مشن کو ابتداء میں پانچ سال کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت موجودہ قومی اوربین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے اس مطالعہ میں تال میل کرے گی ۔

*****

ش ح ۔  ح ا۔ ع آ

U-3974



(Release ID: 1814411) Visitor Counter : 130