امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے کھلونا ساز ایم ایس ایم ای کو 630 لائسنس فراہم کیے

Posted On: 06 APR 2022 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 اپریل 2022:

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے 28.03-2022 تک ایم ایس ایم ای کھلونا بنانے والوں کو 630 لائسنس دیئے ہیں۔

بی آئی ایس کی جانب سے گھریلو کھلونا بنانے والوں کو دیئے گئے 661 لائسنسوں میں سے 630 لائسنس یعنی 95 فیصد لائسنس ایم ایس ایم ای کھلونا بنانے والوں کو دیئے گئے ہیں۔

بی آئی ایس ایکٹ 2016 کی دفعہ 16 کے تحت وزارت تجارت و صنعت (صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ) کی جانب سے جاری کردہ کھلونے (کوالٹی کنٹرول) آرڈر (کیو سی او) 2020 کے مطابق 01 جنوری 2021 سے کھلونوں کی حفاظت لازمی بی آئی ایس سرٹیفکیشن کے تحت ہے۔

اس کے مطابق کھلونے کے لیے حفاظت کے لیے بھارتی معیارات کے مطابق ہونا اور بی آئی ایس (مطابقت تشخیص) ضوابط 2018 کے شیڈول-2 کی اسکیم-1 کے مطابق بی آئی ایس سے لائسنس کے تحت معیاری نشان (آئی ایس آئی مارک) رکھنا لازمی ہے۔ اس کیو سی او کے مطابق، جسے بی آئی ایس ایکٹ 2016 کی دفعہ 17 کے ساتھ پڑھا جائے: کوئی بھی شخص آئی ایس آئی کے نشان کے بغیر کسی کھلونے کی تیاری، درآمد، تقسیم، فروخت، کرایہ، لیز، اسٹور یا فروخت کے لیے نمائش نہیں کرسکتا۔

خوردہ فروشوں سمیت فروخت کنندگان اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ صرف معیاری نشان کے حامل کھلونے مینوفیکچررز سے خریدے جائیں جن کے پاس جائز بی آئی ایس لائسنس ہو، اور فروخت کیے جائیں۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3923

 



(Release ID: 1814218) Visitor Counter : 117