ریلوے کی وزارت

ریلوے کے ذریعہ  ڈور ٹو ڈور ڈلیوری

Posted On: 06 APR 2022 2:20PM by PIB Delhi

ریلوے مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انڈیا پوسٹ اور انڈین ریلویز کا ایک ’جوائنٹ پارسل پروڈکٹ‘ (جےپی پی) تیار کیا جا رہا ہے، جس میں محکمہ ڈاک کے ذریعے پہلا میل اور آخری میل کی کنکٹی وٹی فراہم کرائی  جائے گی اور  ایک اسٹیشن سے اسٹیشن کی  درمیانی کنکٹی وٹی  ریلوے کے ذریعے  فراہم کرائی جائے گی۔ جےپی پی کا مقصد مکمل پارسل ہینڈلنگ کا  سولیوشن یعنی بھیجنے والے کے مقام سے  پک اپ ،  بکنگ اور پانے والے کے  دروازے  تک ڈلیوری فراہم کراتے ہوئے بزنس ٹو بزنس اور  بزنس ٹو کسٹمر مارکیٹ کو نشانہ بنانا ہے۔

انڈین ریلویز اور انڈیا پوسٹ کے ذریعہ پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد پر جے پی پی شروع کیا گیا ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ کی پہلی سروس سورت سے وارانسی تک  31 مارچ 2022 کو شروع ہوکی گئی ہے۔

*****

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3917

                     



(Release ID: 1814166) Visitor Counter : 98