خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  حکومت اسرو کی ریسرچ میں مدد کرنے کے لئے ملک میں مزید ریسرچ سینٹر قائم کرنا چاہتی ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اسرو زمین کے سائنسی مطالعات کے لئے ایک سیٹیلائٹ مشن بعنوان ’ناسا-اسرو سنتھیٹک ایپرچر رڈار  (این آئی ایس اے آر)‘ کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے ناسا کے ساتھ کام کر رہا ہے

Posted On: 06 APR 2022 2:09PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی  سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات،پنشن،  ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں  2022 کے منصوبے کے مطابق اسرو کے  آئندہ خلائی مشن کی درج تفصیلات پیش کیں:

  • ایک ڈیڈیکیٹڈ کمرشیل مشن اور ایک ای او ایس۔ 06 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ  کی لانچنگ  کے لیے مشن سمیت دو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) مشن
  • اسرو کے اسمال  سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) کی 2 ڈیولپمنٹل فلائٹس
  • این اے وی  آئی سی  کے لیے این وی ایس۔ 01  نیویگیشن سیٹلائٹ کی لانچنگ  کے لیے ایک  جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی) مشن
  • کمرشیل کسٹمر کے لئے پوروکیورڈ لانچ کے ذریعے ایک کمیونی کیشن  سیٹلائٹ مشن (جی ایس اے ٹی۔ 24)
  •  ایک جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن۔ مارک III (جی ایس ایل وی۔ ایم کے III) مشن، جو کہ ایک ڈیڈیکیٹیڈ کمرشیل مشن ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  حکومت اسرو کی ریسرچ میں مدد کرنے کے لئے ملک میں مزید ریسرچ سینٹر قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ موجودہ اسپیس ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر، ریجنل اکیڈمیا سینٹر فار اسپیس کو زیادہ سے زیادہ 200 لاکھ  روپے سالانہ  کی گرانٹ مل گی اور نئے مجوزہ سیل بھی انہی  رہنما خطوط پر عمل کریں گے۔

 اس وقت  اسرو (خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم) زمین کے سائنسی مطالعات کے لئے ایک سیٹیلائٹ مشن بعنوان ’ناسا-اسرو سنتھیٹک ایپرچر رڈار  (این آئی ایس اے آر)‘ کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے  امریکہ کے  ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے ساتھ کام کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3914

                         



(Release ID: 1814126) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Marathi , Odia , Tamil