وزارت آیوش

آیوش کی وزارت عالمی یوم صحت کے موقع پر لال قلعہ میں یوگا مہوتسو منائے گی


بین الاقوامی یوم یوگا کی الٹی گنتی کے 75 ویں دن لوک سبھا اسپیکر اور متعدد مرکزی وزرا مشترکہ طور پر یوگا پروٹوکول کا مظاہرہ کریں گے

Posted On: 05 APR 2022 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 اپریل 2022:

آیوش کی وزارت  لال قلعہ  دہلی میں 7 اپریل 2022 کو صبح 6.30 بجے سے 8.00 بجے تک، جو صحت کا عالمی دن بھی ہے، اور یوگا کے عالمی دن (آئی ڈی وائی) کی الٹی گنتی کا 75 واں دن بھی ہے، مشترکہ یوگا پروٹوکول کے مظاہرے کے لیے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں متعدد مرکزی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، دہلی میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں، کھیلوں کی معروف شخصیات اور یوگا گروؤں کی شرکت ہوگی۔

وزارت نے اپنے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ 100 دن کا الٹی گنتی پروگرام تیار کیا ہے جس میں آٹھویں عالمی یوم یوگا کے موقع پر 100 تنظیمیں 100 مقامات/شہروں میں یوگا کو فروغ دے رہی ہیں۔

آیوش کی وزارت یوگا کا عالمی دن منانے کی نوڈل وزارت ہے۔ ہر سال آئی ڈی وائی موقع  پر بڑے پیمانے پر یوگا کا مظاہرہ ہوتا ہے جس کی قیادت خود وزیر اعظم کرتے ہیں۔ آئی ڈی وائی 2022 کی تیاریاں پہلے ہی جاری ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال یوگا کے عالمی دن کی 75 دن کی الٹی گنتی ایک اہم واقعہ ہے۔ وزارت کو امید ہے کہ آئی ڈی وائی 2022 کی 75 روزہ الٹی گنتی میں یوگا کے ذریعے "صحت اور بہبود کے لیے عوامی تحریک" کی ترغیب ملے گی۔

چونکہ یوگا کا آنے والا آٹھواں عالمی دن آزادی کا امرت مہوتسو سال میں آ رہا ہے، اس لیے وزارت نے ملک بھر میں 75 مشہور مقامات پر آئی ڈی وائی منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ الٹی گنتی پروگرام پہلے ہی سے جاری ہے اور آئی ڈی وائی-2022 منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

***

 (ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3860

 



(Release ID: 1813857) Visitor Counter : 132