کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ہند-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) پر دستخط  ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی آسٹریلیا کا  3 روزہ دور شروع کیا


دورہ میں، میں ای سی ٹی اے کو عوام کے درمیان لے جاؤں گا – جناب گوئل

ای سی ٹی اے کو آگے لے جانے کے لیے، جناب پیوش گوئل اپنے آسٹریلیائی ہم منصب، جناب ڈین تیہان رکن پارلیمنٹ، اور آسٹریلیائی وزیر اعظم کے خصوصی تجارتی ایلچی، جناب ٹونی ایبٹ سے بات چیت کریں گے

جناب گوئل ای سی ٹی اے کے فوائد بتانے کے لیے طلباء اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے

Posted On: 05 APR 2022 2:31PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور کپڑے کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل آج نئی دہلی سے آسٹریلیا کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ ان کا یہ دورہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (انڈ آس ای سی ٹی اے) پر دستخط ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی شروع ہو رہا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ اپنے اس دورہ میں،  میں ای سی ٹی اے کو عوام کے درمیان لے جاؤں گا، اور یہ بھی بتایا کہ  تجارتی لیڈران، ہندوستانی طلباء، ہندوستانی برادری وغیرہ سے  بات چیت کا منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے۔

اس دورہ میں، جناب گوئل ای سی ٹی اے کو آگے لے جانے کے بارے میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈین تیہان، رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ای سی ٹی اے ایک دہائی سے زیادہ وقت کے بعد ایک ترقی یافتہ ملک کے ساتھ ہندوستان کا پہلا تجارتی معاہدہ ہے، جو دو ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر بنانے کے لیے ایک ادارہ جاتی نظام فراہم کرتا ہے۔ جناب گوئل آج شام آسٹریلیائی وزیر اعظم کے مخصوص تجارتی ایلچی جناب ٹونی ایبٹ کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

جناب گوئل رکن پارلیمنٹ جناب جیسن ووڈ، ایکسائز ڈیوٹی،  عوامی تحفظ اور کثیر ثقافتی امور کے معاون وزیر جناب ایلیکس ہاک، مائگریشن اور کثیر ثقافتی امور کے وزیر، جناب روجر کک، رکن اسمبلی، مغربی آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے ترقی، روزگار، تجارت، سیاحت، کامس اور سائنس اور جناب شیڈو، تجارتی وزیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنے مصروف پروگرام کے دوران جناب گوئل کل ملبورن یونیورسٹی اور آسٹریلیا انڈیا انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔ وہ وزیر ڈین تیہان اور جناب ایلن مائرس، چانسلر ملبورن یونیورسٹی کے ساتھ ملبورن لاء اسکول میں عوامی گفتگو میں شرکت کریں گے۔

جناب گوئل تاریخی ملبورن کرکٹ گراؤنڈ کا بھی دورہ کریں گے اور ہندوستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ، وزیر ڈین تیہان کے ساتھ آسٹریلیا-انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ آسٹریڈ سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ بعد میں ملبورن میں شو وشنو مندر جائیں گے اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

جناب گوئل اور وزیر ڈین تیہان 7 اپریل کو سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلس یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کریں گے اور یونیورسٹی کے احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ جناب گوئل بعد میں ہند-آسٹریلیا بزنس اینڈ کمیونٹی ایوارڈز (آئی اے بی سی اے) کے ذریعے منعقد ایمرجنگ ڈائسپورہ بزنس لیڈرس رسپشن سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد جناب گوئل وزیر ڈین تیہان اور وزیر ایلکس ہاک، امیگریشن اور کثیر ثقافتی امور کے وزیر کے ساتھ سڈنی میں سوامی نارائن مندر میں ایک عوامی پروگرام میں شامل ہوں گے۔ جمعہ 8 اپریل کو سڈنی سے روانہ ہونے سے پہلے جناب گوئل کوانٹاس ایئرویز کے سی ای او اور ایم ڈی ایلن جایس سے بھی ملاقات کریں گے۔

جناب گوئل آسٹریلیا کے زرعی پیداوار کرنے والوں سے بھی ملیں گے اور پرتھ میں نائب وزیر اعظم روجر کک اور محترمہ میڈلن کنگ، شیڈو تجارتی وزیر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (ڈبلیو اے سی اے) کا دورہ کریں گے اور ہندوستانی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کے علاوہ ٹورزم ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ ایک سیاحتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ جمعہ کی شام کو جناب گوئل کمیونٹی سینٹر انڈین سوسائٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا (آئی ایس ڈبلیوا ے) سے خطاب کریں گے۔

آسٹریلیا ہندوستان کا 17واں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور ہندوستان آسٹریلیا کا 9واں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ اس ایس ٹی اے سے اگلے 5 سالوں کے دوران دو طرفہ تجارت کو 27.5 بلین (2021) سے تقریباً دو گنا بڑھ 45 سے 50 بلین ڈالر ہونے کا اندازہ ہے۔ ای سی ٹی اے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے، معیار زندگی بلند کرنے اور دونوں ممالک کے لوگوں کی مجموعی فلاح میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ اگلے 5 سالوں میں 10 لاکھ اضافی روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3840



(Release ID: 1813837) Visitor Counter : 179