شہری ہوابازی کی وزارت

53 ہوائی اڈوں کو کرشی اڑان اسکیم کے  تحت شامل کیا گیا


مالی سال 22-2021 میں (28 فروری 2022 تک) 108479 میٹرک ٹن جلد خراب  ہونے اشیا  ء کی مال برداری کی گئی

Posted On: 04 APR 2022 2:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4  اپریل 2022/

کرشی اڑان اسکیم   بین الاقوامی اور قومی  روٹس پر  اگر 2020 میں شروع کی گئی تھی ، تاکہ کسانوں کو  زرعی مصنوعات کی نقل و حمل  میں مدد کی جاسکے   تاکہ ان کو حاصل ہونے والی رقم   میں بہتری حاصل ہو۔  کسان اڑان   2.0  کا اکتوبر 2021 میں اعلان کیا گیا تھا  اور  پہاڑی علاقوں ، شمال مشرقی خطے کے پہاڑی اور قبائلی علاقوں سے  خاص طور پر 

اگرتلہ، اگاتی، بارہ پانی، دہرہ دون، ڈبرو گڑھ، دیما پور،  گگل، امپھال، جموں، جوہارٹ، کلو (بھنتر) لیہہ،  لینگ پئی،  لیلا باری، پیکیانگ،  پنت نگر،  پتھورگڑھ، پورٹ بلیئر،  رائے پور، رانچی، روپسی، شملہ، سلچر، سری نگر اور تیزو کے  25  ہوائی اڈوں  پر  توجہ  مرکوز کی جاسکے اس کے علاوہ  دیگر ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)   کے ہوائی اڈوں  یعنی

آدم پور (جالندھر) آگرہ، امرتسر، باگھ ڈورہ،  بریلی، بھُج ،چندی گڑھ، کوئمبٹور، گوا، گورکھپور، ہندن، اندور، جیسلمیر، جام نگر، جودھ پور،  کانپور، (چکری)  کلکتہ، ناسک، پٹھان کوٹ، پٹنہ، پریاگ راج، پنے، راج کوٹ، تیز پور، ترچھی، تریویندرم، وارانسی اور وشاکھاپٹنم کو بھی اس اسکیم  میں شامل کیا گیا ہے۔

کرشی اڑان ایک  مربوط اسکیم ہے جس میں  8 وزارتیں /محکمےیعنی شہری ہوا بازی  کی وزارت،  زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ،   مویشی پروری اور ماہی گیری کا محکمہ،  خوراک کی بندی کی صنعتیں    اور کامرس کا محکمہ،   شامل ہیں۔  اس کے علاوہ   کامرس کا محکمہ  ، قبائلی امور کی وزارت  ، شمال مشرقی  خطے کی ترقی کی وزارت وغیرہ،   موجودہ اسکیموں کو مستحکم کریں گی اور   زرعی پیداوار  کی نقل و حمل کے لئے  لاجسٹکس کو  مضبوط کریں گی۔   اس اسکیم کے لئے   کوئی  بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

اسکیم کے تحت  زرعی پیداوار   کی نقل و حمل کو  راغب کرنے  کے لئے  لینڈنگ  ، پارکنگ،  ٹرمنل نیوی گیشنل لینڈنگ چارجیز ،  اور روٹ  نیوی گیشن   فیسلٹی چارجز (آر این ایف سی) بھارتی مال بردار جہازوں اور مسافروں کے لئے کارگو  (پی 2سی) ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مخصوص ہوائی اڈوں پر  ممکن ہوسکے گی۔   بنیادی طور پر   تقریباً 25 ہوائی اڈے   شمال مشرقی پہاڑی اور قبائلی خطے   میں  اور دیگر علاقوں   کے28 ہوائی اڈے شامل کئے گئے ہیں۔

سال 21-2020 میں  اے اے آئی کے  ہوائی اڈوں پر  108479  میٹرک ٹن   جلد خراب ہونے والا سامان   (بین الاقوامی اور ملکی)  28 فروری 2022 تک   بھیجا گیا ہے جبکہ    گزشتہ سال اسی عرصےمیں  84042 میٹرک ٹن    سامان کی نقل و حمل کی گئی تھی۔   کرشی اڑان ایک جاری اسکیم ہے اور  فریقن کے ساتھ صلاح و مشورہ سے اس پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے۔

 یہ معلومات آج   شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت   جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ  (سبکدوش)    نے   آج   راجیہ سبھا میں   ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3766



(Release ID: 1813209) Visitor Counter : 155