وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کی سال 2022 کے لیے سالانہ ریفٹ کانفرنس اور سالانہ انفراسٹرکچر اور مقامیت پروری کانفرنس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 APR 2022 1:26PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل ایم اے  ہمپلی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ نے 31 مارچ، 2022 کو ہیڈکوارٹرس، سدرن نیول کمانڈ، کوچی میں ہندوستانی بحریہ کی سال 2022 کے لیے سالانہ ریفٹ کانفرنس اور سالانہ انفراسٹرکچر اور مقامیت پروری کانفرنس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس ایڈمرل سندیپ نیتھانی، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، چیف آف میٹریل نے کی، اور اس میں  تمام کمانوں، ڈاکیارڈ/مرمت والے یارڈوں اور میٹریل آرگنائزیشن کے نمائندوں کے ساتھ بحریہ ہیڈکوارٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حکومت کی آتم نربھر بھارت کی پہل کے عین مطابق، اس سال کی کانفرنس میں ایک اجلاس مقامیت پروری کے لیے وقف تھا۔ چیف آف میٹریل نے فورم سے اپنے خطاب کے دوران دفاعی شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔  مشین کی مرمت یا تبدیلی کے عمل پر مذاکرہ، کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بحری جہازوں کو تیار رکھنے کے لیے دیکھ بھال کی پالیسیوں کی منتقلی پر تبادلہ خیال اور بحریہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کا جائزہ اس کانفرنس کے اہم ایجنڈے میں شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix33NKI.JPG https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1RBT3.JPG

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3710


(ریلیز آئی ڈی: 1812960) وزیٹر کاؤنٹر : 178