خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
قومی خواتین کمیشن نے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کا آغاز کیا
سیل انسانی اسمگلنگ کے معاملات سے نمٹنے کی استعداد میں بہتری لائے گا اور انسداد اسمگلنگ یونٹوں کی صلاحیت سازی اور تربیت کو بہتر بنائے گا
سیل اسمگلنگ سے بچ جانے والوں کی زندگیوں کی تعمیر نو اور خواتین اور لڑکیوں میں بیداری پیدا کرنے میں بھی مدد کرے گا
Posted On:
02 APR 2022 4:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2/اپریل 2022 ۔ خواتین کے قومی کمیشن نے انسانی اسمگلنگ کے معاملات سے نمٹنے، خواتین اور لڑکیوں میں بیداری پیدا کرنے، انسداد اسمگلنگ یونٹوں کی استعداد کار میں بہتری لانے اور تربیت نیز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابدہی کو بڑھانے کے لیے آج ایک انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کا آغاز کیا۔
اس سیل کا قیام قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں بیداری بڑھانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ سیل علاقائی، ریاستی اور ضلعی سطح پر پولیس افسران اور پراسیکیوٹرز کے لیے ،انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کی خاطر صنفی حساسیت سے متعلق تربیت اور ورکشاپوں کا انعقاد کرے گا۔ کمیشن کو موصول ہونے والی انسانی اسمگلنگ سے متعلق شکایات اس سیل کے ذریعے دور کی جائیں گی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اسمگلنگ سے نمٹنے میں درپیش کچھ بڑے مسائل میں متاثرین کی باز آبادکاری کا فقدان اور اسمگل ہونے سے بچ جانے والوں اور ان کے خاندانوں کے تئیں غیر حساس رویہ شامل ہیں۔ اس لیے سیل مانیٹرنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گا اور حکومتی اداروں کی اسمگلنگ کی روک تھام اور متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تئیں حوصلہ افزائی کرے گا۔
یہ سیل اسمگلنگ سے بچ جانے والوں کو ضرورت پر مبنی تربیت فراہم کرکے اور متاثرین کو دوبارہ صدمہ پہنچنے سے روکنے کے لیے ان کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام ترتیب دے کر ان کی زندگیوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.3697
(Release ID: 1812847)
Visitor Counter : 169