نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے  کھیلو انڈیا کے  2509 کھلاڑیوں  کے لئے آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس  کے طور پر  7.22 کروڑ روپے جاری کئے

Posted On: 02 APR 2022 1:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2  اپریل 2022/

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے  جنوری سے مارچ 2022 تک کے لئے  معذوری سمیت   21 زمروں میں کھیلو انڈیا کے     کل 2509  کھلاڑیوں  کے لئے  آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (او پی اے)  کے طور پر   7.22 کروڑ روپے    جاری کئے  ہیں۔ 

کھیلو انڈیا کی سالانہ اسکالر شپ اسکیم کے مطابق   منظور شدہ اکیڈمیوں  میں  تربیت پانے والے  رہائشی  کھلاڑیوں کو  فی کس  6.28 لاکھ روپے کی مالی امداد   مختص کی گئی  ہے۔  اس میں  1.20  لاکھ روپے   کا آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس بھی شامل ہے۔

یہ او پی اے  (1.20 لاکھ روپے سالانہ)    براہ راست کھلاڑی  کے بینک کھاتے میں منتقل کیا جاتا ہے جبکہ باقی رقم   کھلاڑیوں کی تربیت  ، قیام و طعام   اور کھیلو انڈیا اکیڈمی میں  تعلیم کے لئے دیا جاتا ہے جہاں پر  یہ کھلاڑی تربیت حاصل  کرتےہیں۔  اس  میں ان کے آبائی وطن   آنے جانےو الا سفری خرچ،  گھر پر رہائش کے دوران  کھانے کے اخراجات،   اور کھلاڑیوں کے ذریعہ خرچ کئے گئے  متفرق اخراجات شامل ہیں۔ یہ  فنڈنگ   کھیلو انڈیا ٹیلنٹ ڈیوپلمنٹ (کے آئی  ٹی ڈی) اسکیم کے مطابق  کی گئی ہے۔

 

ش ح۔ و ا ۔ج

Uno-3693

 



(Release ID: 1812773) Visitor Counter : 136