نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کرناٹک کے گورنر جناب ٹی سی گہلوت اور مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کا لوگو، میسکوٹ جرسی اور ترانہ لانچ کیا


کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں نوجوانوں کو پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہیے: جناب ٹی سی گہلوت

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اولمپکس کےلئے ٹیلنٹ کو پہچاننے کا ایک پلیٹ فارم ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 01 APR 2022 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم اپریل 2022 ۔ کرناٹک کے گورنرجناب  ٹی سی گہلوت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود  کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور کئی معززین نے آج سری کانتیراوا اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 (KIUG 2021) کے لوگو، جرسی، میسکوٹ  اور ترانے/اینتھم  کا اجرا کیا۔ پچھلے سال کووڈ  کے بحران کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 2020 میں اڈیشہ کی جانب سے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے انعقاد کے بعد یہ کے آئی یو جی  کا دوسرا انعقاد  ہوگا۔ اس موقع پر میزبان ریاست کرناٹک کی جانب سے کھیلوں کی لائیو اپ ڈیٹس کے لیے کھیلو انڈیا ایپ بھی لانچ کیا گیا ۔ جناب  گہلوت نے گیمز کا لوگو اور آفیشیل میسکوٹ - ویرا کو لانچ کیا اور جناب  ٹھاکر نے گیمز کی آفیشیل جرسی کے ساتھ ساتھ چندن شیٹی اور نکھل جوشی کے گائے ہوئے ترانے کو بھی لانچ کیا۔ حکومت کرناٹک کے ریشم، نوجوانوں کے امپاورمینٹ اور کھیل  کے وزیر ، ڈاکٹر کے سی۔ نارائن گوڑا،کرناٹک کے اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن سی این اور دیگر معززین بھی تقریب میں موجود تھے۔

اپنے خطاب کے دوران کرناٹک کے گورنر جناب ٹی سی گہلوت نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز (کے آئی یو جی ) کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کے لیے کرناٹک کو منتخب کرنے کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جناب گہلوت نے کہا کہ کے آئی یو جی  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کھیلو انڈیا کے ڈریم  پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح بھارتی  کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور کس طرح کے آئی یو جی  ملک کے کھیلوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔جناب  گہلوت نے نوجوانوں سے کے آئی یو جی  میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمیں کھیلوں کے بارے میں بیداری پھیلانی چاہیے۔

MYAS-2.jpeg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور اولمپکس کے لیے ٹیلنٹ کو پہچاننا چاہتے ہیں۔ اس سال بھارت  کے   تقریباً 20 کھیلوں کی نمائندگی کرنے والے تقریبا ً 4500 کھلاڑی اس میں حصہ لیں گےاور مجھے یقین ہے کہ ہم کم از کم چند ایسے کھلاڑی تلاش کر سکیں گے جو آنے والے اولمپکس میں بھارت  کی نمائندگی کریں گے۔

MYAS-1.jpeg

جناب  ٹھاکر نے کےآئی یو جی  کو گرین گیمز قرار دینے پر ریاست کو مبارکباد بھی دی۔ کے آئی یو جی بنگلورو بطور گرین گیمز ایک گیم چینجر ہے کیونکہ آپ نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، بلکہ آپ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہیں اوروہ بھی  ایک ایسے وقت میں جب ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ماحولیاتی مسائل میں قائدانہ کردارکیلئے بھارت کو آگے بڑھا رہے ہیں  ادا کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے گرین  جزو کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھیل کے میدان کے باہر کھیلوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز کو ری سائیکل کرنے کے قابل مواد سے بنایا جائے گا، اس کے علاوہ نقل و حمل کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال  کیا جائے گا اور ہر جگہ، سورس پر سبھی کچرے کو گیلے اور خشک کے طور پر الگ کیا جائے گا۔ اس طرح سے یہ زیرو ویسٹ ، زیرو پلاسٹک کھیل ہوں گے۔

 

 

MYAS-4.jpeg

کے آئی یو جی 2021میں  اصلا  پہلی بار بہت سی چیزیں شامل ہیں، ان میں 20 کھیلوں کے زمرے  میں یوگاسن اور ملاکھمب کا آغاز بھی شامل ہے۔ اس فیصلے کے بارے میں جناب  ٹھاکر نے کہا کہ  بھارت کی کھیلوں کی ہزاروں سال کی تاریخ ہے اور یہ مرکزی وزارت کھیل کی کوشش ہے کہ وہ ہمارے پرانے کھیلوں کےزمرے  کو فروغ دے، یہ ہمارے وزیر اعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ دنیا میں  یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس سال ہماری وزارت نے یوگاسن کو بھی ایک کھیل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس سال کے کے آئی یو جی میں ہمارے پاس دو روایتی کھیل ہوں گے اور پورے  سال دیہی  اور دیسی کھیلوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا ایک ٹھوس منصوبہ  بھی ہے۔

MYAS-3.jpeg

جناب ٹھاکر نے کے آئی یو جی  کی میزبان یونیورسٹی - جین یونیورسٹی کو اکیڈمکس  کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے میں ان کے فعال کردار کے لیے مبارد باد دی اور کہا کہ بھارت  کی مزید یونیورسٹیوں کو اپنے کیمپس میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے یونیورسٹی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے لئے بھارتی  یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کو مبارک باد دی۔

 

 

افتتاح کے موقع پر موجود تقریباً 3000 طلبا سے خطاب کرتے ہوئے،جناب  ٹھاکر نے کہا کہ جب کھیل، تعلیم اور ماحولیات  کی بات آتی ہے تو نوجوان سب سے بڑے حصہ دار ہیں۔ ملک کا حال اور مستقبل ہونے کے ناطے ان مسائل میں آپ کا اہم کردار ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3666



(Release ID: 1812619) Visitor Counter : 131