جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے نے 3000 الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے لئے، بلیو اسمارٹ موبلٹی کی دوسو اڑسٹھ (268) کروڑروپے کی مالی امداد کی

Posted On: 01 APR 2022 1:30PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطے میں الیکٹرک گاڑیوں کو مقبول بنانے کے لئے، ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کی سب سے بڑی قرض دہندہ کمپنی، ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے )، نے 3000 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے بلیو اسمارٹ موبلٹی کو 267.67 کروڑروپے کا قرض دینے کی منظوری دی ۔

بلیو اسمارٹ موبلٹی تمام تین ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے تازہ سرمایے کا استعمال کرے گی جس سے ای وی بیڑے کی توسیع میں اضافہ ہوگا۔ 267.67 کروڑروپے کے منظورشدہ قرض میں سے، آئی آر ای ڈی اے نے 35.70 کرٰوڑ روپےکی پہلی قسط کمپنی کوجاری  کردی ہے۔

اشتراک سے متعلق خطاب کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے بتایا کہ’’ہم  آئی آر ای ڈی اے میں کام کرنے والوں کا یقین ہے کہ ہندوستان میں الیکٹرک موبلٹی کی امکانی پیشرفت کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ بلیو اسمارٹ ہندوستان کے قومی راجدھانی خطے میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور ہم اس بہترین کام کے لئے ان کی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں ۔اس شعبے میں یہ ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور یہ ہندوستان کو ایک صاف شفاف اور سبز ملک بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔آئی آر ای ڈی اے ملک میں صاف اور شفاف توانائی کے لئےنقل وحمل کو بڑھانے کی پیش رفت میں تیزی لانے کی خاطر زیادہ سے زیادہ ای وی پروجیکٹوں کو مالی مدددینے کی امید کررہا ہے۔  یہ قومی راجدھانی خطے میں اخراج میں زیادہ سے زیادہ کمی لانے میں مدد کرنے کے لیے کمپنی کی کوشش کا حصہ ہے‘‘۔

آئی آر ای ڈ ی اے کے بارے میں :

حکومت ہند کی نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت، ہندوستانی قابل تجدید توانائی کی ترقیاتی ایجنسی لمٹیڈ ( آئی آر ای ڈی اے )، بھارت سرکار کی منی رتنا (زمرہ - اول ) انٹر پرائزز، ہندوستان کا سرکردہ مالیاتی ادارہ ہے ، جو صاف توانائی کی توسیع کے لئے وقف ہے ۔1987 میں اپنے آغاز کے بعدسے، آئی آر ای ڈی اے نے ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لئے سب سے زیادہ مالی  امداد کی ہے۔سالوں سے آئی آر ای ڈی اے قابل تجدید توانائی اور توانائی کی کارکردگی کے شعبے میں پروجیکٹوں کے لئے قرض کی منظوری دیتا رہا ہے ۔مجموعی طورپر 120522 کروڑروپے (تقریباََ ) رقم کی منظور ی دی ہے ، جن میں سے 77946 کروکڑروپے (تقریباََ ) تقسیم کئے گئے ہیں اور 31 مارچ 2022 تک ملک میں آر ای صلاحیت کے19453 سے زیادہ میگاواٹ کے حصول میں مدد کی ہے۔

بلیو اسمارٹ کے بارے میں :

بلیو اسمارٹ نام کا (ایک اسٹارٹ اپ ) بھارت کو کاربن کے صفر اخراج والی موبلٹی فراہم کرنے کے لئے، قائد شراکتداروں کے معیار حیات کو بہتر بنانے کی خاطر اور صارفین کو معتبر سواری فراہم کرنے کے لئے کام کرتا رہا ہے۔ بلیو اسمارٹ موبلٹی میں ایک ملین سے زیادہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ٹرپس مکمل کرلی ہیں۔اس کے علاوہ دلی این سی آر میں 3 لاکھ50 ہزار لوگوں نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور35 ملین  کلو میٹر سے زیادہ ایسےہیں ، جہاں کسی بھی طرح کے آلودگی کے اخراج نہیں ہوں گے ۔

*****

U.No.3647

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1812309) Visitor Counter : 209