نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ‘اوگادی، گڑی پاڑوا، چیترا شُکلادی اور چیٹی چنڈ’ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 01 APR 2022 1:18PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ‘اوگادی، گڑی پاڑوا، چیترا سکلادی اور چیٹی چنڈ’کے موقع پر قوم کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

  1. میں اپنے ملک کے لوگوں کو ‘اوگڑی، گڑی پاڑوا، چترا سکلادی اور چیتی چند’ کے پرمسرت موقع پر اپنی گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

یہ تہوار روایتی نئے سال کا آغاز کرتے ہیں اور ہماری زندگیوں میں نئی ​​امید اور خوشی لاتے ہیں۔

ہمارے ملک میں مختلف روایتی طریقوں سے ریاستوں میں منائے جانے والے تہوار ہمارے بھرپور ثقافتی تنوع اور بنیادی اتحاد کی عکاسی کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں خوشحالی اور خوشیاں لائے اور ہماری قوم کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرے۔

****************

 

 

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3633



(Release ID: 1812259) Visitor Counter : 114