شہری ہوابازی کی وزارت
اندراگاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی نے، اب تک کے سب سے زیادہ پرواز گھنٹے پورے کئے
آئی جی آر یواے نے فی طیارہ استعمال فی سال ایک ہزار گھنٹے سے زیادہ کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا
Posted On:
01 APR 2022 11:12AM by PIB Delhi
ہندوستان کی سب سے بڑی اڑان اکیڈمی ، اندراگاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی ( آئی جی آر یو اے ) نے 22-2021 میں 19000 پرواز گھنٹے کا ہدف پورا کرلیا ہے۔ آئی جی آر یو اے نے مالی سال 22-2021 میں کُل 19110 پرواز گھنٹے پورے کئے ، جو 1986 میں اس کے قیام کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے پورے کئے گئے سب سے زیادہ پرواز گھنٹے 14-2013 میں 18776 تھے ۔ لیکن 18 طیاروں کے موجودہ بیڑے کے مقابلے یہ کارنامہ 24 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔
22-2021 میں آئی جی آر یو اے کا فی طیارہ استعمال فی سال ایک ہزار 62 ہے ۔ آئی جی آر یو اے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی جی آر یو اے نے فی طیارہ فی سال ایک ہزار گھنٹے کے جادوئی ہدف کو عبور کیا ہے۔ 14-2013 میں پچھلا ریکارڈ سب سے زیادہ 782 گھنٹے فی طیارہ فی سال تھا۔
21-2020 میں آئی جی آر یو اے نے پرواز کے 13282 گھنٹے پورے کئے اور کووڈ -19 وبا کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود 62 کمرشیل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل ) ہولڈر بھی پیدا کئے ۔ ماقبل کووڈ 20-2019 کے لئے اس کا مظاہرہ نسبتاََ بہتر تھا۔ جب آئی جی آر یو اے نے 14830 گھنٹے پورے کئے اور 67 سی پی ایل ہولڈر پیدا کئے ۔
23-2022 میں آئی جی آر یو اے کے ذریعہ 20000 پرواز گھنٹے پورے کرنے کا امکان ہے۔
*************
ش ح۔ج ق ۔رم
U-3622
(Release ID: 1812215)
Visitor Counter : 147