امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہار، ہماچل پردیش، راجستھان، سکم اور مغربی بنگال کو 2021 کے دوران آئے سیلاب ؍تودہ کھسکنے؍ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کے لئے فنڈ مہیا کیا جائے گا

Posted On: 30 MAR 2022 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30؍مارچ2022:

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی)نے 2021ء کے دوران سیلاب؍تودہ کھسکنے؍ژالہ باری سے متاثرہ 5ریاستوں  کو قومی قدرتی آفات ردعمل فنڈ(ای ڈی آر ایف)کے تحت اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی ہے۔یہ عمل ان قدرتی آفات کا سامنا کرنے والی 5ریاستوں کے لوگوں کی مدد کرنے کےلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار کے عہد کا آئینہ ہے۔

ایچ ایل سی نے این ڈی آر ایف سے 5ریاستوں کے لئے 1,887.23کروڑ روپے کی اضافی مرکزی مدد کو منظوری دی:

  • ان میں سے بہار کے لئے 1,038.96کروڑ روپے، ہماچل پردیش کے لئے 21.37کروڑ روپے، راجستھان کے لئے292.51کروڑ روپے، سکم کے لئے59.35کروڑ روپے اور مغربی بنگال کے لئے 475.04کروڑ روپے  ہے۔

یہ اضافی مدد مرکز کے ذریعے ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ(ایس ڈی آر ایف)میں جاری کی گئی رقم کے علاوہ ہے، جو پہلے سے ہی ریاستوں کے پاس دستیاب ہے۔مالی سال 22-2021ء کے دوران مرکزی حکومت نے 28ریاستوں کو ان کے ایس ڈی آر ایف میں 17747.20کروڑ روپے اور این ڈی آر ایف سے 9ریاستوں کو 6197.98کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

مرکزی سرکار نے قدرتی آفات کے فوراً بعد اِن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بین وزارتی مرکزی ٹیموں(آئی ایم سی ٹی)کی تقرری کی تھی۔ یہاں تک کہ اس کے لئے کسی طرح کی عرضداشت کی وصولیابی کا انتظار بھی نہیں کیا گیا تھا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3532)


(Release ID: 1811658) Visitor Counter : 133