وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اوسط دوری کے میزائل سسٹم  کے آرمی ویرئینٹ  کی تیاری کی آزمائش مکمل


اوڈیشہ کے ساحل پر دو مزید کامیاب پرواز کی مشقوں کے ساتھ اثرانگیزی ثابت کی

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے کامیاب پرواز کی مشقوں کے لیے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور صنعت کی تعریف کی

Posted On: 30 MAR 2022 2:38PM by PIB Delhi

فوج کی زمین سے ہوا میں مار کرنے والی اوسط دوری کی میزائل (ایم آر ایس اے ایم) نے ایک بار پھر اپنی اثر انگیزی ثابت کر دی ہے، کیوں کہ دو میزائلوں نے پرواز کی مشقوں کے دوران 30 مارچ، 2022 کو اوڈیشہ کے چاندی پور ساحل پر مربوط ٹیسٹ رینج پر ہائی اسپیڈ والے ہوائی ٹارگیٹ پر سیدھے نشانہ لگایا۔  اسلحہ کے نظام کی درستگی اور معتبریت کو قائم کرتے ہوئے سمندر کے کنارے اور  زیادہ اونچائی پر کام کرنے کی صلاحیت کو شامل کرتے ہوئے حکمت عملی کے تحت انہیں ٹارگیٹ پر چھوڑا گیا تھا۔ ان جانچوں کے دوران میزائل، اسلحہ کے نظام سے متعلق راڈار اور کمانڈ پوسٹ سمیت  اسلحہ کے نظام  کی، تمام حصوں کی کارکردگی کے لیے تصدیق کی گئی۔ پرواز کی مشق دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کی گئی۔ مختلف زمروں اور تناظر کے لیے پرواز کی جانچ کے اختتام کے ساتھ، سسٹم نے اپنی تیاری کی جانچ مکمل کر لی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC229CG.JPG

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے ایم آر ایس اے ایم-آرمی کی کامیاب پرواز کے لیے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور صنعت کی تعریف کی اور کہا کہ کامیاب پروازوں نے ایک بار پھر نظام کی معتبریت ثابت کر دی ہے۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اسلحہ کے نظام کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ سے جڑی ٹیموں کو مبارکباد دی۔

27 مارچ، 2022 کو، لائیو فائرنگ ٹرائل کے حصہ کے طور پر میزائل سسٹم کا دو بار کامیاب ٹیسٹ کیا گیا تھا، جو مختلف رینج کے لیے ہائی اسپیڈ والے ہوائی ٹارگیٹ کے خلاف تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3495

 

 


(Release ID: 1811595) Visitor Counter : 226