سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے ہائیڈروجن سے چلنے والی کار میں پارلیمنٹ کا دورہ کیا، پائیدار ترقی کے لیے گرین ہائیڈروجن کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
30 MAR 2022 12:21PM by PIB Delhi
روڈ نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ہائیڈروجن پر مبنی فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ ’گرین ہائیڈروجن‘ سے چلنے والی کار کا مظاہرہ کرتے ہوئے، جناب گڈکری نے ہائیڈروجن، ایف سی ای وی ٹیکنالوجی اور اس کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہندوستان کے لیے ہائیڈروجن پر مبنی معاشرے کی حمایت کی جا سکے۔
جناب گڈکری نے یقین دلایا کہ گرین ہائیڈروجن ہندوستان میں تیار کیا جائے گا، گرین ہائیڈروجن ری فیولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس سے ملک میں پائیدار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے .انہوں نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی گرین ہائیڈروجن برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں صاف اور جدید نقل و حرکت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق، ہماری حکومت ’نیشنل ہائیڈروجن مشن‘ کے ذریعے سبز اور صاف توانائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
****
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
U NO : 3486
(Release ID: 1811343)
Visitor Counter : 144