امور داخلہ کی وزارت

نئی دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ کی موجودہ میں آسام اورمیگھالیہ  کے وزرائے  اعلیٰ نے


 بین –ریاستی  سرحدی تنازعہ کے حل کے لئے تاریخی سمجھوتے پردستخط کئے

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ایک پُرامن اورخوشحال مشرق کے نظریہ کی تکمیل اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قابل قدر رہنمائی کے نتیجے میں یہ ایک سنگ میل حاصل کیاگیاہے

مرکزی وزیرداخلہ نے کہاہے کہ آج تنازعہ سے پاک شمال مشرق کے لئے ایک تاریخی دن ہے

آسام اورمیگھالیہ کے بیچ 12تنازعا ت میں سے 6کو ایک مختصر مدت میں ہی حل کرلیاگیاہے اور دونوں ریاستوں کے درمیان لگ بھگ 70فیصد سرحدی علاقہ تنازعہ سے مبّرا ہوچکاہے

جناب نریندرمودی نے 2014میں وزیراعظم بننے کے بعد سے شمال مشرق کے اس عمل ، ترقی ، خوشحالی اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے غرض سے بہت سی کوششیں کی ہیں اور ان کوششوں کا ہم سب نے گذشتہ تین سالوں کے دوران  مشاہدہ کیاہے

Posted On: 29 MAR 2022 6:47PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے قیادت میں حکومت ہند نے شمال مشرق کی ریاستوں میں انتہاپسندی کے خاتمے اوردیرپا امن کے مقصد سے کئی سمجھوتوں پردستخط کئے ہیں

 

2019سے 2022تک کے سفر پرنظرڈالتے ہوئے ، ہم نے شمال مشرق میں امن کے قیام کے لئے بہت سی بڑی حصولیابیوں کا مشاہدہ کیاہے ۔ ان میں اگست 2019میں این ایل  ایف ٹی سمجھوتہ ، 16جنوری 2020 کو برو-ریانگ سمجھوتہ ، 27جنوری 2020 کو بوڈوسمجھوتہ ، 4ستمبر 2021کو کربی –آنگ لانگ سمجھوتہ ، اور آج ہونے والا آسام ۔ میگھالیہ سرحدی سمجھوتہ شامل ہیں

 

جب تک  ریاستوں کے درمیان تنازعات حل نہیں ہونگے اورمسلح گروپ خود سپردگی نہیں کریں گے ، شمال مشرقی کی ترقی ممکن نہیں ہے

 

وزیراعظم مودی کے ایک پُرامن اورخوشحال مشرق کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے کی غرض سے آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں کوششیں کی جانی چاہیئں

 

وزیراعظم جناب نریندرمودی شمال مشرق کو ‘‘ اشٹالکشی’’کہتے ہیں اوران کوششوں کی بدولت شمال مشرق نہ صرف یہ کہ قومی اصل دھارےکا ایک حصہ ہوجائے گا بلکہ یہ قومی ترقی کے لئے ایک محرک طاقت بھی بن جائے گا

 

مودی حکومت نے منشیات سے مبّرا، سیلاب سے مبّرا اوردراندازی سے مبرا شمال مشرق سمیت بہت سے اقدامات  کئے ہیں اورحکومت ہند اور شمال مشرق کی ریاستیں ، ان تمام محاذوں پر مقررہ وقت کے اندراندر پیش قدمی کررہی ہیں

 

آسام اورمیگھالیہ کے وزرائے اعلیٰ نے مضبوط سیاسی عزم کا مظاہرہ کیاہے اوراسی کی بدولت ہم  تمام ریاستوں  کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کے بعد شمال مشرق کو تنازعات سے مبّرا بنادیں گے

 

سمجھوتہ تعاون پرمبنی وفاقیت کی مثال پیش کرتاہے اوراسی کی بدولت  ریاستوں  کے مابین دیگرسرحدی تنازعات  کے حل کی غرض سے ایک نقش راہ فراہم ہوگا

 

آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنت بسواسرما اورمیگھالیہ کے وزیر جناب  کونراڈ سنگما نے دہائیوں پرانے اس مسئلہ کوحل کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ سے اظہارتشکرکیاہے

 

آج نئی دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ کی موجودگی میں آسام اور میگھالیہ ریاستوں کے درمیان  اختلافات کے 12معاملوں میں سے 6کے تعلق سے ، بین سرحدی تنازعات کے حل کے لئے آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنت بسواسرما اور میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما کے درمیان ایک تاریخی سمجھوتے پردستخط کئے گئے ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ایک پُرامن اورخوشحال مشرق کے نظریہ کی تکمیل اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قابل قدر رہنمائی کے نتیجے میں یہ ایک سنگ میل حاصل کیاگیاہے۔اس موقع  پرمرکزی وزارت داخلہ ، آسام سرکاراور میگھالیہ سرکار کے سرکردہ  عہدیداران  بھی موجودتھے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ آج تنازعہ سے پاک شمال مشرق کے لئے ایک تاریخی دن ہے ۔انھوں نے کہا کہ جناب نریندرمودی نے 2014میں وزیراعظم بننے کے بعد سے شمال مشرق کے اس عمل ، ترقی ، خوشحالی اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے غرض سے بہت سی کوششیں کی ہیں اور ان کوششوں کا ہم سب نے گذشتہ تین سالوں کے دوران  مشاہدہ کیاہے۔

انھوں نے کہا کہ 2019 میں وزیرداخلہ بننے کے بعد جب میں نے  وزیراعظم سے ملاقات کی تھی،تو انھوں نے ان چارامور پراپنی  حکومت کی ترجیحات کے بارے میں بات کی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ  2019 سے 2022تک کا یہ سفر ، ایک زبردست سنگ میل طے کرنے میں کامیاب رہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013J6A.jpg

جناب امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت  میں حکومت نے گذشتہ تین سالوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں  میں انتہائی پسندی کا خاتمہ کرنے اور دیرپا امن قائم کرنے کی غرض سے کئی سمجھوتوں پردستخط کئے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ تریپورہ میں انتہاپسندوں کو معاشرے کے اصل دھارے میں لانے کی غرض سے اگست ، 2019میں این ایل ایف ٹی (ایس ڈی ) سمجھوتے  پردستخط کئے گئے تھے ۔ اس سمجھوتے کی وجہ سے تریپورپ کو ایک پُرامن ریاست بنانے میں خاطرخواہ تعاون ملا۔ اس کے بعد 23سال پرانے برو-ریانگ مہاجرین کے بحران کو ہمیشہ کے لئے حل کرنے کی غرض سے 16جنوری ،2020کو ایک تاریخی سمجھوتے پردستخط کئے گئے تھے ۔ اس سمجھوتے کے تحت37000سے زیادہ قبائلی افراد ، جوکہ مشکل حالات سے دوچارتھے ، اب وقار کے ساتھ اپنی زندگی گزاررہے ہیں ۔ جناب شاہ نے کہاکہ 27جنوری 2020کو بوڈو معاہدے پردستخط کئے گئے تھے اور اس معاہدے کی بدولت آسام  کی اصل شکل کو برقراررکھتے ہوئے 50سال پُرانا بوڈو مسئلہ حل ہوگیاتھا۔ آسام سرکاری اورحکومت ہند نے اس سمجھوتے  کی 95فیصد شرائط کو پوراکردیاہے اورآج بوڈو لینڈ ایک پُرامن خطے کے  طورپر جاناجاتاہے اورترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔ اس کے علاوہ آسام کے کربی خطوں کے دیرینہ تنازعہ کے حل کی غرض سے 4ستمبر ،2021 کو کربی –آنگ لانگ سمجھوتے پردستخط کئے گئے تھے ۔ اس سمجھوتے کی بدولت 1000سے زیادہ مسلح کیڈرس نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے تھے اوراب وہ اصل دھارے میں شامل ہوگئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023GOO.jpg

مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ آج اس سمجھوتے کی بدولت ایک اور50سال پرانا تنازعہ حل ہورہاہے ۔

انھوں نے کہاکہ ٓسام اورمیگھالیہ کے بیچ 12تنازعا ت میں سے 6کو ایک مختصر مدت میں ہی حل کرلیاگیاہے اور دونوں ریاستوں کے درمیان لگ بھگ 70فیصد سرحدی علاقہ تنازعہ سے مبّرا ہوچکاہے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک  ریاستوں کے درمیان تنازعات حل نہیں ہونگے اورمسلح گروپ خود سپردگی نہیں کریں گے ، شمال مشرقی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

داخلی اموراور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم مودی کے ایک پُرامن اورخوشحال مشرق کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے کی غرض سے آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں کوششیں کی جانی چاہیئں۔

انھوں نے کہاکہ سال 2019سے 2022تک 6900سے زیادہ مسلح کیڈرس نے ہتھیارڈال دیئے ہیں اور4800سے زیادہ ہتھیار انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ہہیں ۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی شمال مشرق کو ‘‘ اشٹالکشی’’کہتے ہیں اوران کوششوں کی بدولت شمال مشرق نہ صرف یہ کہ قومی اصل دھارےکا ایک حصہ ہوجائے گا بلکہ یہ قومی ترقی کے لئے ایک محرک طاقت بھی بن جائے گا۔

انھوں نے کہاکہ مودی حکومت نے منشیات سے مبّرا، سیلاب سے مبّرا اوردراندازی سے مبرا شمال مشرق سمیت بہت سے اقدامات  کئے ہیں اورحکومت ہند اور شمال مشرق کی ریاستیں ، ان تمام محاذوں پر مقررہ وقت کے اندراندر پیش قدمی کررہی ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ انھیں پورا یقین ہے کہ ٓسام اورمیگھالیہ کے وزرائے اعلیٰ نے مضبوط سیاسی عزم کا مظاہرہ کیاہے اوراسی کی بدولت ہم  تمام ریاستوں  کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کے بعد شمال مشرق کو تنازعات سے مبّرا بنادیں گے۔

آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنت بسواسرما اورمیگھالیہ کے وزیر جناب  کونراڈ سنگما نے دہائیوں پرانے اس مسئلہ کوحل کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ سے اظہارتشکرکیاہے۔

مرکزی حکومت کا یہ مستقل نقطہ ٔ نظررہاہے کہ بین سرحدی تنازعات  کو صرف متعلقہ ریاستی سرکاروں کے تعاون سے ہی حل کیاجاسکتاہے اوریہ کہ مرکزی حکومت ، سرحدی تنازعہ کو باہمی تعاون واشتراک اور آپسی  سمجھ بوجھ کے جذبے کے ساتھ مخلصانہ طورپر حل کرنے کی غرض سے ایک سہولت کے طورپر کام کرتی ہے ۔

اس سمجھوتے کے سبب ، علاقے میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہوگا اورخطے میں دیرپا امن کے قیام اورترقی کے فروغ کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ سمجھوتہ تعاون پرمبنی وفاقیت کی مثال پیش کرتاہے اوراسی کی بدولت  ریاستوں  کے مابین دیگرسرحدی تنازعات  کے حل کی غرض سے ایک نقش راہ فراہم ہوگا۔

تنازعہ سے مبرا خوشحال شمال مشرق :لنک

*****

 

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-3473



(Release ID: 1811342) Visitor Counter : 182