مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
حکومت ہند نے مہاراشٹرکی جا نب سے روایتی طورپرفضلے کو نئی شکل دینے کے لئے 433.74کروڑروپے کے بقدر ‘‘لکشیہ زیروڈمپ سائٹ ’’ کی تجویز کو منظوری دی ہے
گریٹرممبئی کا مقصد یہ ہے کہ 2.6کروڑمیٹرک ٹن کے بقدر روایتی فضلے کو شہری منظرنامہ میں بدلاجائے اور اس کے ذریعہ مجموعی طورپر 355 ایکڑ کے بقدرقابل قدرزمین کا احیاء ممکن ہوسکے گا
Posted On:
30 MAR 2022 10:21AM by PIB Delhi
سووچھ بھارت مشن کی کل ہند پہل میں صفائی ستھرائی کے معاملے کو جس طرح بخوبی طریقے سے حل کیاگیاہے اس کی بڑے پیمانے پرستائش کی گئی ہے ۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ اکتوبر 2021کو سووچھ بھارت مشن –شہری 2.0کے آغاز کے بعد سے اس کی بدولت عام لوگوں کے رویّے میں مثالی تبدیلی آئی ہے ۔
کچرے اورفضلے کی روایت سے نمٹنے کی غرض سے جس کے نتیجے میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کی جگہوں پرفضلے کی پہاڑیاں بن چکی ہیں ، سووچھ بھارت مشن ، شہری 2.0کے تحت ‘لکشیہ زیروڈمپ’ سائٹ کا مقصد مشن کی مدت کے دوران اس مقصد کی حصولیابی ہے ۔ روایتی فضلے کو نئی شکل دینے کی بدولت ملک کو کچرے اورفضلے سے مبّرا بنانے سے متعلق مشن کے خواب کے نزدیک پہنچ جائے گا۔
فضلے کوجمع کرنے کی جگہیں ، زیادہ ترشہروں کا ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہیں ، جبکہ مہاراشٹرکے گریٹرممبئی میں ریاست میں سب سے زیادہ مقدار میں روایتی فضلہ اکٹھاہوتاہے۔ اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 2.6کروڑمیٹرک ٹن کے بقدر روایتی فضلے کو شہری منظرنامہ میں بدلاجائے اوراس کے ذریعہ مجموعی طورپر 355ایکڑ کے بقدرقابل قدر زمین کا احیاء ممکن ہوسکے گا ۔ تھانے میونسپل کارپوریشن ، شہرکی ڈمپ سائٹوں میں اکٹھا ہوچکے لگ بھگ 8.3لاکھ میٹرک ٹن روایتی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے تیارہے جبکہ میرا-بھیندر کا منصوبہ ہے کہ وہ لگ بھگ 9لاکھ میٹرک ٹن روایتی فضلے کو ٹھکانے لگاکر ، کئی ایکڑ قابل قدر زمین کا زیادہ سے زیادہ بہتراستعمال کرے گی ۔ البتہ روایتی فضلے کے مسئلے سے نمٹنے کی غرض سے ، مہاراشٹرکے 28یو ایل بیز نے ڈمپ سائٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کی غرض سے مرکزی حکومت کو منصوبہ عمل پیش کئے ہیں ۔مکانات اورشہری امورکی وزارت نے، ٹھوس فضلے کے موثر طریقے سے بندوبست کے کام میں مہاراشٹر کی معاونت کرنے کی غرض سے ، 28یوایل بیز کے لئے 433.72کروڑروپے کے بقدر کی منظوری دی ہے تاکہ 3.7کروڑمیٹرک ٹن سے زیادہ فضلے کو ٹھکانے لگایاجاسکے ۔ یوایل بی میں مختلف النوع قسم کی اورگھنی آبادی ہونے کے سبب ، اس پروجیکٹ کی بدولت تقریبا 1532ایکڑاراضی میں ماحولیاتی توازن کو یقینی بنایاجاسکے گا۔
ملک بھر کی ریاستوں اورشہروں نے نقصان دہ روایتی فضلے کو اکٹھاکرنے کی جگہوں ڈمپ سائٹوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت کا اعتراف کیاہے ۔ ‘فضلے سے مبّراشہروں ’’کے نظریہ کو مستحکم بناتے ہوئے ، مختلف شہروں نے آگے آکر مرکزی حکومت سے مدد طلب کی ہے ۔ اس کے مدنظر ، مرکزی حکومت نے اترپردیش ، تلنگانہ ، راجستھان ، اڈیشہ ، تمل ناڈو اوردہلی وغیرہ جیسی ریاستوں میں روایتی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے مقصد سے لگ بھگ 500شہروں کی تجاویز کو منظوری دی ہے ۔
روایتی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے عمل کی بدولت اس قیمتی اورقابل قدر زمین کو بروئے کارلایاجاسکتاہے جو سردست دہائیوں سے جمع ہورہے فضلے میں دبی پڑی ہیں ،سووچھ بھارت مشن کے تحت فضلے کے بندوبست سے متعلق دیرپا نظام پرمسلسل کام ہورہاہے تاکہ ‘‘فضلے سے مبّرا شہر’’ کے فضلے کو سائنسی اعتبار سے ٹھکانے لگانے کے عمل اورفضلے سے مدور معیشت کو یقینی بنایاجاسکے ۔باضابطہ تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم سووچھ بھارت مشن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروپرٹیز کو ملاحظہ فرمائیں ۔
Facebook:Swachh Bharat Mission - Urban | Twitter: @SwachhBharatGov|
YouTube: Swachh Bharat Mission-Urban | Instagram:sbm_urban
******
ش ح ۔ ع م ۔ ع آ
U-3462
(Release ID: 1811264)
Visitor Counter : 169