وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آج آئی این اے ایس 316 کی کمیشننگ تقریب منعقد کی گئی

Posted On: 29 MAR 2022 4:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے دوسرے پی-8آئی ایئرکرافٹ اسکواڈرن، انڈین نیوی ایئر اسکواڈرن 316 کو آج ہندوستانی بحریہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آج ایک شاندار تقریب آئی این ایس ہنسا، گوا میں منعقد کی گئی۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ر ہری کمار اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ بھارت بحر ہند میں ایک ’پسندیدہ سیکورٹی پارٹنر‘ ہے، جو اس علاقے میں مؤثر اسٹریٹجک رول نبھانے میں ہمارے ملک کی صلاحیت اور اس کی کام کاجی رسائی کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہندوستانی بحریہ اس عزم کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے میں، آئی این اے ایس 316 کی کمیشننگ بحر ہند کے علاقے میں سمندری سیکورٹی اور نگرانی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم حصولیابی ہے۔

آئی این اے ایس 316 کو ’کونڈورس‘ نام دیا گیا ہے، جو بڑے پروں کی مدد سے اڑنے والے زمین کے سب سے بڑے پرندوں میں سے ایک ہیں۔ اس اسکواڈرن کے علامتی نشان میں سمندر کے وسیع نیلے علاقے می تلاش کرتے ہوئے ایک ’کونڈور‘ کو دکھایا گیا ہے۔ ’کونڈورس‘ کو ایک بہتر حساسی صلاحیتوں، طاقتور اور تیز ناخنوں اور کافی بڑے پروں کے لیے جانا جاتا ہے، جو طیارے کی صلاحیتوں اور اسکواڈرن  کے متعینہ کرداروں کی عکاسی ہے۔

آئی این اے ایس 316 بوئنگ پی-8آئی طیاروں کو چلائے گا، یہ ملٹی رول، لاگ رینج کھوجی آبدوز شکن جنگی (ایل آر ایم آر اے ایس ڈبلیو) طیارہ ہے، جسے  ایئر ٹو شپ میزائلوں اور ٹارپیڈو کی کڑی سے لیس کیا جا سکتا ہے۔ یہ ’گیم چینجر‘ طیارہ سمندری نگرانی اور حملہ کرنے، الیکٹرانک جنگی مشن، تلاش اور بچاؤ، ویپن پلیٹ فارموں کے لیے ہدف شدہ ڈیٹا دستیاب کرانے، ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے لیے اہم نگرانی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بحر ہند کے علاقے میں دشمن کے جہازوں اور آبدوزوں کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے بھی پسندیدہ پلیٹ فارم ہے۔ اس اسکواڈرن کو خاص طور پر آپشن کلاز معاہدہ کے تحت خریدے گئے چار نئے پی-8آئی طیاروں کے لیے اور آئی او آر میں کسی خطرے سے نمٹنے، پتہ لگانے اور برباد کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ یہ طیارے 30 دسمبر، 2021 سے ہنسا سے چلائے جا رہے ہیں اور یہ اسکواڈرن مکمل اسپیکٹرم سطح اور ذیلی سطح کے بحریہ کے آپریشن کے ساتھ مربوط ہیں۔

آئی این اے ایس 316 کی کمان کمانڈر امت مہاپاترا سنبھال رہے ہیں جو ایک ماہر بوئنگ پی-8آئی پائلٹ ہیں، جنہیں آپریشن کا کافی تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے آئی ایل-38 اور ڈورنئیر 228 جیسے سمندری ہوائی پلیٹ فارموں سے پرواز بھری ہے اور ئی این ایس باراتنگ کی کمان سنبھالنے کے ساتھ ہی آئی این ایس ترکش کے کارگزار افسر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

003.jpg

004.jpg

005.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3430

 



(Release ID: 1811118) Visitor Counter : 146