سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

24 اپریل ، 2022 کو پنچایتی راج دوس کے موقعے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے جموں کے دورے سے پہلے مشترکہ تیاری میٹنگ منعقد کی گئی


نئی دلی میں آج پرتھوی بھون میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی وزارت کی چھ سائنس محکموں کے ساتھ مشترکہ تیاری میٹنگ

Posted On: 28 MAR 2022 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 مارچ 2022: 24 اپریل ، 2022 کو ملک گیر پنچایتی راج دوس تقریبات میں شرکت کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے جموں کے دورے سے پہلے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی وزارت نے سائنس و ٹکنالوجی ، سائنس و صنعتی ترقی کی کونسل ، بایو ٹکنالوجی کے محکمے ، خلاء کے محکمے، ایٹمی توانائی کے محکمے اور زمینی علوم کی وزارت کے ساتھ تیاری سے متعلق ایک مشترکہ میٹنگ آج نئی دلی کے پرتھوی بھون میں منعقد کی گئی ۔ میٹنگ کا مقصد جدید ترین ٹکنالوجی اور اختراع کی نمائش کرنا تھا جو دیہی علاقوں اور زراعت کے لیے فائدے مند ہیں۔

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور دیہی ترقی و پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے مختلف پہلوؤں  اور سائنس و ٹکنالوجی کو دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے موضوعات سے منسلک کرنے کے مختلف پہلوؤں اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ تبادلہ خیال وزیر اعظم کے جموں کے دورے کے سلسلے میں کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تجویز پیش کی کہ اس تقریب میں بجائے روایتی اسٹالس قائم کرنے کے ہمیں جدید ترین ٹکنالوجی کی نمائش کرنی چاہیے جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور ہمیں پنچایتی راج کی خاصیتوں کا سائنس پر مبنی مظاہرہ کرنا چاہے۔

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ اس تقریب کے بعد دیہی ترقی اور پنچایتی راج سے متعلق میدانوں میں اس طرح کی سائنس و ٹکنالوجی کی بہت سی اختراعات کی جائیں گی۔

جموں میں اس سال  پنچایت راج دیوس کی تقریب کے لیے جموں میں پنچایت پلی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اور کسانوں ،سرپنچوں اور گاؤوں کے سربراہان کے لیے  تازہ ترین اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ جس کا مقصد ان کی آمدنی اور پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کی مزید دو میٹنگوں کے بعد 24 اپریل ، 2022 کو ہونے والی تقریب کی تفصیلات کو قطعی شکل دینے کے لیے ایک بڑی میٹنگ بلائی جائے۔ اگرچہ یہ تقریب جموں میں منعقد ہوگی لیکن لاکھوں گرام پنچایتیں باہم مربوط ہو سکیں گی اور اس تقریب کو ورچویل طریقے سے دیکھ سکیں گی۔

اس میٹنگ میں جناب ناگیندر ناتھ سنہا، سکریٹری ، دیہی ترقی کی وزارت، جناب سنیل کمار ، سکریٹری ، پنچایتی راج کی وزارت، ڈاکٹر سری وری چندر شیکر، سکریٹری ، ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے، ڈی جی ، سی ایس آئی آر، ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے، سکریٹری،  محکمہ بایو ٹکنالوجی ، ڈاکٹر ایم روی چندرن ، سکریٹری، زمینی علوم کی وزارت اور جناب ایس سوم ناتھ ، سیکریٹری، محکمۂ خلاء ، محترمہ مندیپ کور، سکریٹری، دیہی ترقی کا محکمہ اور پنچایتی راج، جموں و کشمیر سرکار  نے شرکت کی۔

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3370

 


(Release ID: 1810742) Visitor Counter : 115