کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اس سیزن کی الفانسو اور کیسر آم کی قسموں کی پہلی کھیپ جاپان کو برآمد کی گئی
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر جاپان کے ٹوکیومیں ’’مینگو فیسٹول‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے
Posted On:
28 MAR 2022 1:04PM by PIB Delhi
درآمدات کو بڑھاوا دینے کے لئے زرعی اورپروسیسڈ غذائی مصنوعات درآمدات ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ایڈ ی اے) نے 26 مارچ 2022 کو تازے آموں کی اس سیزن کی پہلی کھیپ کا ممبئی سے جاپان کے لئے برآمد کیا ۔ آم کی الفانسو اور کیسر قسموں کی یہ برآمد ای پی ایڈ ی اے کے رجسٹرڈ برآمد کار میسرز بیریڈول فوڈز (او پی سی)پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ میسرز لاسن ریٹیل چین، جاپان کو کیا گیا ۔ ان آموں کو اپیڈا اے پی پی ڈی اے کے ذریعہ منظور شدہ مہاراشٹر ریاستی زرعی تقسیم بورڈ (ایم ایس بی ڈی) کی سہولت میں ٹریٹ اورپیک کیا گیا تھا۔
ہندستان کے سفارتخانے اور جاپان اینڈ انویسٹ انڈیا کے تعاون سے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر آج ٹوکیو، جاپان میں مینگو فیسٹول کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں لاسن سپر پارکیٹ کے مختلف آؤٹ لیٹ آم کی نمائش اور ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
اپیڈا نے ورچوئل ٹریڈ فیئر فارمر مارکیٹ کنیٹ۔ ای – آفس ، ہارٹینیٹ ٹریسبلٹی سسٹم ، بائیر سیلر میٹ،ریورس بائیر سیلر میٹ ، خصوصی مصنوعات مہم وغیرہ کے اہتمام کے لئے ورچوئل پورٹل کے فروغ کے ذریعہ کئی برآمداتی سرگرمیاں پہل کی ہیں۔ اپیڈا ریاستی سرکار کے ساتھ مل کر بنیادی ڈھانچوں تیار کرنے اور ریاست سے برآمد کو فروغ دینے کے لئے کام کررہا ہے۔
اپیڈا ، صنعت کی وزارت ، حکومت ہند کے تحت ایک آئینی ادارہ ہے جو ہندستانی زراعت اور پروسیسنگ شدہ غذائی مصنوعات کی برآمد کو بڑھاوا دینے کے لئے نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ باغبانی ، پھولوں کی کھیتی ، پروسیسڈ فوڈ ، پولٹری مصنوعات ، ڈیری اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمد ات کو آسان بنانے اور فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
اپیڈا اپنے منصوبوں کے مختلف عوامل جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، کوالٹی کو فروغ دینا اور بازار کی ترقی کے تحت برآمد کاروں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اپیڈا زراعت اور پروسیسنگ فوڈ پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لئے درآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی ’بائیر -سیلر میٹ (بی ایس ایم) ورچوئل تجارتی میلوں کا بھی انقعاد کرتا ہے۔
اس کے علاوہ تجارتی محکمے ڈی او سی) مختلف منصوبوں جیسے برآمد کے لئے تجارتی بنیادی ڈھانچہ (ٹی آئی ای ایس) بازار رسائی پہل(ایم اے آئی) وغیرہ کے ذریعہ برآمد میں مدد کرتا ہے۔
*************
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3351
(Release ID: 1810687)
Visitor Counter : 210