شہری ہوابازی کی وزارت
ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی منظوری‘
آر سی ایس اُڑان کے تحت 14 آبی ہوائی اڈوں اور 36 ہیلی پیڈس سمیت 154 ہوائی اڈوں کی شناخت کی گئی
Posted On:
28 MAR 2022 2:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 مارچ 2022:
شہری ہوابازی کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے ملک بھر کے مختلف علاقوں ، یعنی گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، سندھو درگ اور شِردی، کرناٹک میں بیجاپور، حسن، کالابراگی اور شموگا، مدھیہ پردیش میں ڈابرا (گوالیار)، اترپردیش میں کشی نگر اور جیور (نوئیڈا)، گجرات میں دھولیرا اور ہیراسر، پڈوچیری میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں داگادرتھی، بھوگ پورم اور اورواکل (کرنول)، مغربی بنگال میں درگارپور، سکم میں پاکیونگ، کیرالا میں کنور اور اروناچل پردیش میں ہولونگی (ایٹانگر) میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی‘ منظوری دے دی ہے۔ ان ہوائی اڈوں میں سے، 8 گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی، مغربی بنگال میں درگاپور ہوائی اڈا، مہاراشٹر میں شِردی ہوائی اڈا، کیرلا میں کنور ہوائی اڈا، سکم میں پاکیونگ ہوائی اڈا، کرناٹک میں کالابراگی ہوائی اڈا، آندھرا پردیش میں اورواکل (کرنول) ہوائی اڈا، مہاراشٹر میں سندھو درگ ہوائی اڈا اور اترپردیش میں کشی نگر ہوائی اڈا، مصروف عمل ہو چکے ہیں۔
ان ہوائی اڈوں کی تعمیر کی ٹائم لائن مختلف عوامل پر منحصر ہے جن میں متعلقہ ایئر پورٹ ڈیولپرس کے ذریعہ آراضی کی حصولیابی، لازمی منظوری، رکاؤٹوں کو دور کرنا، مالی معاہدات سے متعلق تمام تر شرائط کی تکمیل ، وغیرہ شامل ہیں۔ پروجیکٹوں کے لیے سرمایہ فراہمی سمیت ہوائی اڈا پروجیکٹوں کے نفاذ کی ذمہ داری ریاستی حکومت (ریاستی حکومت کے ذریعہ پروجیکٹ پیش کیے جانے کی صورت میں)سمیت متعلقہ ایئر پورٹ ڈیولپر پر عائد ہوتی ہے ۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی فضائی کنکٹیویٹی اور عوام الناس کے لیے ہوائی سفر کو قابل استطاعت بنانے کی غرض سے اکتوبر 2016 میں علاقائی کنکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) – اُڑان (اُڑے دیش کا عام ناگرک) کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ہوائی اڈوں کی توسیع/ ترقی ’مطالبات کی بنیاد‘ پر کی جاتی ہے، جس کا انحصار مختلف رعایات فراہم کرانے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ ایئر لائن آپریٹروں کے پختہ عزم پر ہوتا ہے۔
اُڑان کے تحت چار مراحل پر مشتمل نیلامی کے عمل کی بنیاد پر، آر سی ایس پروازوں کے لیے اترپردیش سمیت ملک بھر میں، 14 آبی ہوائی اڈوں اور 36 ہیلی پیڈس سمیت 154 آر سی ایس ہوائی اڈوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ 14 مارچ 2022 تک، 66 ایسے ہوائی اڈے جہاں سے پروازیں نہیں ہوتی تھیں اور ناکافی پروازوں والے ہوائی اڈوں سمیت 8 ہیلی پورٹس اور 2 آبی ہوائی اڈوں کو مصروف عمل بنایا چکا ہے۔ اُڑان اسکیم کے تحت مصروف عمل 66 ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/ آبی ہوائی اڈوں کی فہرست منسلک ہے۔
ضمیمہ
اُڑان اسکیم کے تحت مصروف عمل 66 ہوائی اڈوں/ ہیلی پورٹس / آبی ہوائی اڈوں کی فہرست
نمبر شمار
|
ریاست
|
ہوائی اڈا
|
-
|
آندھرا پردیش
|
کڈپا
|
-
|
|
کرنول ہوائی اڈا
|
-
|
آسام
|
جورہاٹ
|
-
|
|
لیلابری
|
-
|
|
تیزپور
|
-
|
|
روپسی
|
-
|
اروناچل پردیش
|
تیزو
|
-
|
|
پسی گھاٹ
|
-
|
بہار
|
دربھنگہ
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
جگدل پور
|
-
|
|
بلاس پور
|
-
|
دمن اور دیو
|
دیو
|
-
|
گجرات
|
بھاؤنگر
|
-
|
|
جام نگر
|
-
|
|
کنڈلا
|
-
|
|
مندرا
|
-
|
|
پوربندر
|
-
|
|
مجسمہ اتحاد (ڈبلیو)
|
-
|
|
سابر متی ریور فرنٹ (ڈبلیو)
|
-
|
ہریانہ
|
ہسار
|
-
|
ہماچل پردیش
|
شملہ
|
-
|
|
کلو
|
-
|
|
منڈی (ایچ)
|
-
|
|
رام پور (ایچ)
|
-
|
کرناٹک
|
بیلگاؤں
|
-
|
|
ہبلی
|
-
|
|
میسور
|
-
|
|
ودیا نگر
|
-
|
|
کالابراگی (گلبرگ)
|
-
|
|
بیدر
|
-
|
کیرلا
|
کنور
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
گوالیار
|
-
|
مہاراشٹر
|
گوندیا
|
-
|
|
جلگاؤں
|
-
|
|
کولہاپور
|
-
|
|
ناندیڑ
|
-
|
|
اوزر (ناسک)
|
-
|
|
سندھو درگ
|
-
|
میگھالیہ
|
شیلانگ
|
-
|
ناگالینڈ
|
دیماپور
|
-
|
اڈیشہ
|
جھرسوگوڈا
|
-
|
پونڈی چیری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)
|
پونڈی چیری
|
-
|
پنجاب
|
آدم پور
|
-
|
|
بھٹنڈا
|
-
|
|
لدھیانہ
|
-
|
|
پٹھان کوٹ
|
-
|
راجستھان
|
بیکانیر
|
-
|
|
جیسلمیر
|
-
|
|
کشن گڑھ
|
-
|
سکم
|
پاکیونگ
|
-
|
تمل ناڈو
|
سیلم
|
-
|
اترپردیش
|
آگرہ
|
-
|
|
الہٰ آباد
|
-
|
|
کانپور چکیری
|
-
|
|
ہنڈن
|
-
|
|
بریلی
|
-
|
|
کشی نگر
|
-
|
اتراکھنڈ
|
پنت نگر
|
-
|
|
پتھورا گڑھ
|
-
|
|
سہستر دھارا (ایچ)
|
-
|
|
چنیالی سور (ایچ)
|
-
|
|
گوچر (ایچ)
|
-
|
|
نیو ٹہری (ایچ)
|
-
|
|
سری نگر (ایچ)
|
-
|
|
ہلدوانی (ایچ)
|
-
|
مغربی بنگال
|
درگاپور
|
ڈبلیو۔ واٹر ایرو ڈروم (آبی ہوائی اڈا)
ایچ۔ ہیلی پورٹ
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3358
(Release ID: 1810631)
Visitor Counter : 211