وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے دبئی ایکسپو میں تیجس اسکلنگ منصوبے کا افتتاح کیا


ابتدائی مرحلے میں تیجس 10 ہزار افراد کی ہنرمندی کی تربیت کرے گا

جناب انوراگ ٹھاکر نے سی ای اوز کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 27 MAR 2022 7:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مارچ 2022:

دبئی کے دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی ہنرمندی کی تربیت کے لیے اسکل انڈیا انٹرنیشنل پروجیکٹ تیجس (ٹریننگ فار ایمریٹس جابز اینڈ اسکلز) کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بھارتیوں کو ہنر مندی، سند اور بیرون ملک روزگار مہیا کرانا ہے۔ تیجس کا مقصد بھارتی افرادی قوت کو متحدہ عرب امارات میں مہارت اور بازار کی ضروریات کے لیے لیس ہونے کے قابل بنانے کی راہ استوار کرنا ہے۔

`فوٹو-2022-03-27-19-23-24.jpg

افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نوجوان آبادی رکھتا ہے۔ نوجوان ملک کی تعمیر اور شبیہ دونوں میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری توجہ اس آبادی کو ہنر مند بنانے اور دنیا کو بھارت سے بڑی ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔ جناب ٹھاکر نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط شراکت داری کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا اعادہ کیا۔ تیجس کا مقصد ابتدائی مرحلے کے دوران متحدہ عرب امارات میں 10,000 نفری کی بھارتی افرادی قوت پیدا کرنا ہے۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے بھارت اور متحدہ عرب امارات میں فلم اور انٹرٹینمنٹ اسپیس کی صنعت کے رہ نماؤں کے ساتھ متعدد مذاکرات بھی کیے۔ دن کا آغاز میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ، ای ویژن کے سی ای او مسٹر اولیویر براملی سے ملاقات سے ہوا۔ میٹنگ میں موجود دیگر سی ای اوز میں ہنگامہ ڈیجیٹل میڈیا کے بانی جناب نیرج رائے اور ٹاٹا پلے کے ایم ڈی اور سی ای او جناب ہرت ناگپال شامل تھے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے پروگرامنگ پر مل کر کام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے اے وی جی سی سیکٹر میں اشتراک کے لیے متحدہ عرب امارات کو مدعو کیا اور کہا کہ اگر پالیسی میں ضرورت ہو تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو-2022-03-27-12-30-11.jpg

فوٹو-2022-03-27-12-28-31.jpg

وزیر موصوف نے ابوظہبی فلم کمیشن کے کمشنر جناب ہنس فریکن کے ساتھ بھی ایک مباحثے میں جناب کبیر خان اور جناب پریادرشن جیسی ممتاز بھارتی فلمی شخصیات سے ملاقات کی۔ وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انڈیا پویلین بہت بڑی کشش رہا ہے اور اس سے بھارت کی میڈیا کی صلاحیت ثابت ہوتی ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ سیکٹر بھارت کو دنیا میں مقام دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری پوسٹ پروڈکشن صلاحیتیں اب دنیا کے مقابلے پر رکھی جاسکتی ہیں۔ وزیر موصوف نے بھارت میں آرکائیو کے وسیع ممکنہ شعبے میں موجود لوگوں کی توجہ بھی مبذول کرائی۔

اس کے بعد جناب ٹھاکر نے دبئی ایکسپو میں انڈیا پیویلین کے دورے کا آغاز کیا جہاں انھوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت میں بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت محترمہ ریم الہاشمی سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

فوٹو-2022-03-27-16-23-34.jpg

دبئی ایکسپو پہنچنے پر بھارتی پویلین کے باہر موجود پرجوش بھارتی برادری نے نے وزیر موصوف کا شاندار استقبال کیا۔

فوٹو-2022-03-27-16-55-24 (1).jpg

فوٹو-2022-03-27-16-55-24.jpg

دن کے آخری حصے میں جناب انوراگ ٹھاکر نے دبئی ایکسپو میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اٹلی کے ملکی پویلین کا بھی دورہ کیا۔

فوٹو-2022-03-27-18-45-09.jpg

فوٹو-2022-03-27-18-44-58.jpg

فوٹو-2022-03-27-18-41-01.jpg

فوٹو-2022-03-27-18-38-54.jpg

فوٹو-2022-03-27-17-10-26.jpg

فوٹو-2022-03-27-17-10-25 (1).jpg

فوٹو-2022-03-27-17-10-25.jpg

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3313

 


(Release ID: 1810338) Visitor Counter : 207